US officials prohibited from using ZTE and Huawei devices

US Officials Prohibited From Using ZTE And Huawei Devices

امریکی حکومت نے سرکاری اہلکاروں کو زیڈ ٹی ای اور ہواوے کی ڈیوائسز استعمال کرنے سے روک دیا

امریکی صدر نے Defense Authorization Act پر دستخط کر دئیے ہیں۔ اس ایکٹ میں امریکی سرکاری اہلکاروں کو زیڈ ٹی ای اور ہواوے کی ڈیوائسز استعمال کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ اس پابندی میں وہ ڈیوائسز شامل ہیں، جو صارفین کا ڈیٹا ہینڈل کر سکتی ہیں۔ یعنی اس پابندی کی زد میں دونوں چینی کمپنیوں کی تمام ڈیوائسز آتی ہیں۔ نئی پابندی کے بعد ملازمین، کمپنیاں، ایجنسیاں اور کنٹریکٹرز کو اپنی موجود ہواوے یا زیڈ ٹی ای ڈیوائس سے جان چھڑا کر دوسری کمپنی کی ڈیوائس لینی ہوگی۔

(جاری ہے)


یہ ایکٹ زیڈ ٹی ای اور امریکی کامرس ڈیپارٹمنٹ کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کے بعد لاگو کیا گیا ہے۔ایک معاہدے کے بعد زیڈ ٹی ای بھاری جرمانے اور بورڈ آف گورنر کو بدلنے سے بچ گئی تھی۔ کانگرس کے کئی رکن زیڈ ٹی ای سے معاہدے کے خلاف تھے اور زیڈ ٹی ای کو خطرہ سمجھتے تھے۔ اسی وجہ سے یہ نیا ایکٹ سامنے آیا ہے۔
اس پابندی کی زد میں صرف ہواوے اور زیڈ ٹی ای ہی نہیں بلکہ ویڈیو سرویلنس اور ٹیلی کمیونی کیشن ہارڈ وئیر تیار کرنے والی کئی دیگر چینی کمپنیاں بھی آئی ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-08-15

More Technology Articles