Vivo Signs Cooperation Deal with Qualcomm worth 4 billion Dollars

Vivo Signs Cooperation Deal With Qualcomm Worth 4 Billion Dollars

ویوو اور کوالکوم کے درمیان 4 ارب ڈالر کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط

ویوو عالمی موبائل مارکیٹ میں ایک ابھرتا ہوا برانڈ ہے۔ ویوو اور کوالکوم نے 4 ارب امریکی ڈالر کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ہیں۔
اس مفاہمتی یاداشت کے تحت دونوں کمپنیاں ٹیکنیکل امور میں شراکت کریں گی اور پیٹنٹ بھی شیئر کریں گی۔اس سے موبائل سے متعلقہ ٹیکنالوجیز کے امور میں ویوو کا مقام مزید مستحکم ہوگا۔
20 کروڑ صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ویوو کوالکوم کے ساتھ مل کر موبائل فوٹو گرافی، گیمنگ، سمارٹ پاور سیونگ اور دیگر شعبوں میں جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کرے گی۔


5جی کی آمد کے بعد ویوو انسان اور کمپیوٹر کے رابطے کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔ ویوو اسی حوالے سے 5 جی معیارات طے کرنے کے لیے دوسری کمپینوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔5 جی ایس او سی (سسٹم آن چپ) کے لیے ویوو اپنا کئی سالوں کا تجربہ کوالکوم کے ساتھ شیئر کرے گا تاکہ صارفین مزید بہتر تجربے سے لطف اندوز ہوں۔

(جاری ہے)





ویوو اور کوالکوم بائیو میٹرک کے شعبے میں ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کےلیے بھی ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

اس جولائی میں شنگھائی میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس میں ویوو نے انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینگ سلوشن متعارف کرایا تھا۔ یہ کوالکوم کے سنسر کی بنیاد پر بنایا گیا تھا، جس نے مارکیٹ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی تھی۔ ویوو کوالکوم کے ساتھ مل کر موبائل فون کی سیکورٹی بڑھانے اور ان کے استعمال کو آسان بنانے کے لیے دوسری اہم ٹیکنالوجیز جیسے 3 ڈی چہرہ شناسی، پام پرنٹس(palm prints) فنگر پرنٹس اور آئیرس سکینگ وغیرہ پر بھی کام کر رہا ہے۔

ویوو دنیا کی پانچ بڑی سمارٹ فون کمپنیوں میں شامل ہے۔ ویوو ٹیکنالوجی کے استعمال میں بھی سب سے آگے رہنے کے لیے عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
اسی ماہ ویوو نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2018 میں اپنا دائرہ کار یورپی اور افریقی ممالک تک پھیلاکر زیادہ سے زیادہ مارکیٹ شیئر حاصل کریں گے۔اس 4ارب ڈالر کی مفاہمتی یاداشت اور کوالکوم کے ساتھ شراکت داری سے اسے مارکیٹ میں اپنا مقام مستحکم کرنے میں خاصی مدد ملے گی۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-13

More Technology Articles