Vivo unveils first in-display fingerprint smartphone at CES 2018

Vivo Unveils First In-display Fingerprint Smartphone At CES 2018

ویوو نے سی ای ایس 2018 میں پہلا in-display فنگرپرنٹ سمارٹ فون متعارف کرا دیا

دسمبر میں Synapics نے ایسے فنگر پرنٹ سکینر کا اعلان کیا تھا، جو ڈسپلے کے نیچے نصب کیا جا سکتا تھا۔کمپنی نے کہا تھا کہ اس ٹیکنالوجی کے حامل پہلے فون کو کنزیومر الیکٹرونکس شو 2018 میں متعارف کرا یا جائے گا۔
اب ویوو نے لاس ویگاس میں ہونے والے سی ای ایس 2018 میں اس ٹیکنالوجی کے حامل پہلے سمارٹ فون کو متعارف کرایا ہے۔
In-display فنگر پرنٹ سنسر کو مین بورڈ اور او ایل ای ڈی پینل کے بیچ میں نصب کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ انگلی کو کوروشن کرے گا اور پھر اس روشنی کی مدد سے تصدیق کا پراسس مکمل کرے گا۔
ایلکس فینگ، سینئر وی پی ویویو نے پریس ریلز میں بتایا کہ یہ طریقہ سمارٹ فون انڈسٹری کو درپیش آسان تصدیق کے مسئلے کا حل ہے۔یہ سمارٹ فون بڑے پیمانے پر تیاری کے لیے تیار ہے اور اس کا اعلان 2018 کی ابتدا میں ہی کر دیا جائے گا۔
اس میں سیکورٹی کا لیول وہی ہے جو موجودہ فلیگ شپ ڈیوائسز، ویوو وایکس 20اور گلیکسی ایس 8/ کے، سکینر میں ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-10

More Technology Articles