Vivo Unveils V7 Plus at the Glamourous Brand Launch Event in Pakistan

Vivo Unveils V7 Plus At The Glamourous Brand Launch Event In Pakistan

پاکستان میں منعقدہ ایک پُر وقار تقریب میں VIVO V7+ کی رونمائی

عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون لیڈر VIVO نے آج پاکستان میں اپنے برانڈکا باقاعدہ افتتاح کر دیا اور ساتھ ہی ساتھ اپنے جدید ترین فلیگ شپ سمارٹ فون V7+ کی رونمائی بھی کی۔یہ رنگا رنگ تقریب لاہور کے معروف فلیٹیز ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں سمارٹ فون کی دنیا کے نامور لوگوں ،مشہور فنکاروں ،گلوکاروں ،میڈیا کے صف ِاول کی شخصیات کے ساتھ ساتھ چینل پارٹنرزسمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کے 600 سے زائد لوگوں نے شرکت کی ۔


حالیہ وقت میں VIVO کا شمار دنیا کے 5 بڑے اور چین کے 3 بڑے سمارٹ فون برانڈز میں ہوتا ہے ، VIVO مختلف انٹرنیشنل مارکیٹس میں کام کر رہا ہے جس میں چین ،انڈیا،انڈونیشیا،تھائی لینڈ ،ملائیشیا،ویتنام،فلپائن اور روس شامل ہیں ۔ انہی ممالک کے ساتھ VIVO نے 2016 میں 80 ملین سے زائد کی فروخت بھی کیں۔

(جاری ہے)


چین کے 7 نمایاں مقامات پراس کمپنی کے R&D سنٹرز موجود ہیں(ڈونگوان،شینزن،نانجنگ،بیجنگ،ہنگ ژو)جبکہ امریکہ (سیلیکون ویلی اور سان ڈیاگو)میںnex gen ٹیکنالوجی پر 2200 سے زائد ورکرز کام کر رہے ہیں۔

اسکے علاوہ VIVO کے ڈونگوان اور چانگ ژنگ( چین) ،نئی دہلی(بھارت)اور جکارتہ(انڈونیشیا ) میں کل 4 پراڈکشن یونٹس قائم ہیں ۔
VIVO اپنے صارفین کو بہترین اشیاء کی فراہمی اور نت نئے تجربات کے ذریعے عالمی سطح کی کارپوریٹ اقدار و ثقافت قائم کرنے کیلئے ہمیشہ سرگرم عمل رہا ہے ۔ VIVOکی بنیادی توجہ کا مرکز ہمیشہ سے نوجوان طبقہ ہے ، کیونکہ VIVO نوجوانوں کے جوش و جذبہ ،موج مستی کو سراہتا ہے۔
اسی کاوش میں ،VIVO ایک نئی طرز کا سمارٹ فون برانڈ بن کر سامنے آیا ہے جس میں اسکے مطلوبہ صارفین کیلئے نت نئی ٹیکنالوجی اور انوکھے تجربات ہیں ۔
,VIVO 2018 میں روس میں ہونے والے فٹبال کے عالمی کپ کا آفیشل اسپانسر ہے,قطر میں ہونے فیفا عالمی کپ2022 کا آفیشل اسپانسر ہے اورNBA اور IPL کرکٹ فرنچائز کا 2018-2022 تک اسپانسر ہے۔VIVO پاکستان میں بھی کھیلوں کے بڑے مقابلے منعقد کروانے کا ارادہ رکھتا ہے ۔


پاکستان میں ویوو وی 7 پلس کی لانچنگ کی تقریب

VIVOV7+ سمارٹ فون کی پاکستان میں رونمائی کے موقع پر VIVO پاکستان کے چیف ایگزیکٹوآفیسرMr.Eric Kong نے کہا :
ـ’’پاکستان کی مارکیٹ میں بہت صلاحیت ہے ۔VIVO پاکستان میں سمارٹ فون انڈسٹری کا لیڈراور ایک معروف برانڈ بننا چاہتا ہے۔2017 میں ابتدائی طور پر آئن لائن اور آف لائن 30 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ‘‘

یہ بات قابلِ غور ہے کہ معروف فلمی اداکار رنویر سنگھ اس کے فلیگ شپ فونV7+ کے ایمبیسیڈر ہیں ،جو دُنیا کا پہلا 24 میگا پکسل سیلفی کیمرا فون اورfuturistc FullViewTM Diplay کا حامل سمارٹ فون ہے ۔




Vivo V7+ کی نمایاں خصوصیات:

5.99 انچ FULL VIEW ڈسپلے 18:9 سکرین ،84.4%Screen to body ratio جو کہ دوسری سکرین سے 12.5% بڑی ہے ۔

2.15mm Narrow bezels with 2.5D curved corning gorilla glass 4
24megapixel front camera,F2.0 Aperture,Moonlight glow
Face beauty 7.0,face beauty for video calls, portrait mode , group selfie ,liveon
16mega pixel rear camera,F2.0 aperture ,64megapixel ultra HD photos
bright rear LED flash ,phase detection auto focus
qualcomm snapdragon 450,octa core 1.8Ghz cortex-A53
Adreno 506GPU
4GM RAM,64GB Internal memory ,256GB dedicated microSD card slot
funtouch OS3.2 based upon the latest flavor of android nougat 7.1
fully upgraded AK436A Hifi audio chipset for authentic sound
Face access,secure and quick unlocking with facial recognition
fastest finger print scanner 0.2secs
smart split 3.0,easy multi tasking , app clone

تاریخ اشاعت: 2017-10-05

More Technology Articles