vivo X20 to come with Snapdragon 660

Vivo X20 To Come With Snapdragon 660

ویوو ایکس 20 سنیپ ڈریگن 660 کے ساتھ جلد متعارف کرایا جائے گا

جلد آنے والا ویوو ایکس 20 میں سنیپ ڈریگن 660 کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ اس کا چہرے کی شناخت کا فیچر بہت تیز رفتار ہے۔ یہ 0.1 سیکنڈ میں چہرہ شناخت کر سکتا ہے۔
ویوو نے اس فیچر کو Face Wakeکا نام دیا ہے، جو کمپنی کے ویبو اکاؤنٹ سے ٹیزر سے سامنے آیا ہےجبکہ اس کے چپ سیٹ کے بارے میں معلومات لیک تصاویر سے سامنے آئیں ہیں۔

(جاری ہے)

دو دن پہلے سامنے آنے والے ویوو وی 7 پلس میں ویوو نے سنیپ ڈریگن 450 چپ سیٹ اور 3 جی بی / 4 جی بی ریم متعارف کرائی ہے۔

وی 7 پلس کا ڈسپلے 5.99 انچ ہے، 18:9 سکرین کی ریزولوشن 720x1440 پکسل ہے جبکہ ایکس 20 میں زیادہ پاور فل سنیپ ڈریگن 660 چپ سیٹ ہے۔ اس میں شاید 6 جی بی ریم شامل کی جائے گی ۔ اس ڈسپلے 5.8 انچ ہے اور ایمولیڈ سکرین کی ریزولیشن 1080x2160پکسل ہے۔ایکس 20 کے ڈوئل کیمرہ میں سے ایک 24 میگا پکسل ہے جبکہ اس کا سیلفی کیمرہ بھی 24 میگا پکسل ہے۔ایکس 20 کی بیٹری 3500 ایم اے ایچ کی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-09

More Technology Articles