WhatsApp beta for Android makes audio recording easier

WhatsApp Beta For Android Makes Audio Recording Easier

وٹس ایپ بیٹا فار اینڈروئیڈ میں آڈیو ریکارڈنگ ہوئی بہت آسان

فیس بک کی ملکیتی وٹس ایپ کا ایک نیا بیٹا ورژن جاری کیا رہا ہے۔ اس ورژن میں صارفین کےلیے ایک زبردست فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اب صارفین ایپ میں ہی ہینڈفری وائس نوٹس ریکارڈ کر سکیں گے۔

(جاری ہے)


اپ ڈیٹ کی انسٹالیشن کے بعد جب صارفین آڈیو ریکارڈنگ کےلیے مائیک بٹن کو دبائے رکھیں گے تو ایک اور آپشن ظاہر ہوگا، جس سے صارفین ریکارڈنگ کو سوائپ کر کے لاک کر سکیں گے۔ اس کے بعد صارفین بغیر بٹن دبائیں آڈیو ریکارڈ کر سکیں گے۔ صارفین آڈیو فائل کو بھیجے بغیر بھی ریکارڈنگ کو کینسل یا ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔
یہ اپ ڈیٹ اینڈروئیڈ کے بیٹا ورژن میں جاری کر دی گئی ہے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ اپ ڈیٹ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے مستحکم ورژن میں کب لانچ کی جائے گی۔

WhatsApp beta for Android makes audio recording easier
تاریخ اشاعت: 2018-04-05

More Technology Articles