WhatsApp Business app starts rolling out in selected markets

WhatsApp Business App Starts Rolling Out In Selected Markets

وٹس ایپ بزنس ایپلی کیشن منتخب مارکیٹس میں متعارف کرا دی گئی

دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ سروس وٹس ایپ نے کاروباری اداروں کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔ وٹس ایپ نے اینڈروئیڈ کے لیے بزنس ا یپلی کیشن جاری کی ہے۔ چھوٹے کاروباری ادارے اپنے صارفین سے رابطے میں رہنے کے لیے اس ایپلی کیشن کو مفت استعمال کر سکتے ہیں۔
وٹس ایپ بزنس کے صارفین اب اپنے صارفین کو مفید معلومات جیسے اپنے سٹور کے پتے یا بزنس پروفائل دکھا سکیں گے۔

(جاری ہے)

چھوٹے کاروباری ادارے اپنے صارفین کے سوالوں کے فوری جواب دیں سکیں گے اور صارفین کو تہنیتی پیغامات دے سکیں گے۔
آنے والے ہفتوں میں وٹس ایپ اپنی بزنس ایپ کو ساری دنیا کے کاروباری صارفین کی پہنچ میں لائے گا۔ وٹس ایپ پر بزنس ایک تصدیقی بیج ظاہر کر سکیں گے، پیغامات کی شماریات اور ڈیسک ٹاپ رسائی بھی حاصل کر سکیں گے۔
اس سے پہلے یہ ایپلی کیشن محدود لوگوں کےلیے دستیاب تھی۔ اب امریکا، برطانیہ، انڈونیشیا، اٹلی اور میکسیکو کے کاروباری ادارے اس ایپلی کیشن کو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-19

More Technology Articles