WhatsApp Comes With New Group Chat Features

WhatsApp Comes With New Group Chat Features

وٹس ایپ میں گروپس کے لیے نئے فیچرز شامل کر دئیے گئے

وٹس ایپ میں ایک بار پھر کچھ نئے اور اہم فیچر شامل کیے گئے ہیں۔ یہ فیچرز گروپ ایڈمنسٹریٹر اور ممبران کےلیے ہیں۔ان میں ایک اہم فیچر یہ ہے کہ اب ایڈمن کو اس کے بنائے گروپ سے دوسرا ایڈمن نہیں ہٹا سکے گا۔
وٹس ایپ میں متعارف کرائے گئے نئے فیچرز کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔
• گروپ ڈسکرپشن: اب گروپ ڈسکرپشن میں گروپ کا مقصد اور دیگر معلومات کا حصول ممکن ہو گیا ہے۔

اب جو بھی نیا صارف گروپ کا ممبر بنے گا اسے چیٹ میں سب سے اوپر یہ معلومات نظر آئیں گی۔
• گروپ کیچ اپ: اگر آپ گروپ میں ایکٹیو نہیں تو نئے @ بٹن پر ٹیپ کرنے سے آپ کو وہ تمام پیغامات نظر آئیں گے، جن میں آپ مینشن ہونگے۔
• ایڈمنز کے لیے مزید اختیارات: اب ایڈمنسٹریٹر تو دوسرے ایڈمنز کے اختیارات ختم کر ہی سکتا ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ اب گروپ کے بانی کے اختیارات دوسرا ایڈمن ختم نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)


• گروپ کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر آپ اس بات کا تعین کر سکتے ہیں کہ کون گروپ کا موضوع، تصویر یا معلومات تبدیل کر سکے۔
• سرچ فنکشن؛ نئے سرچ فنکشن سے شرکا گروپ میں مخصوص شخص کو سرچ کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ وٹس ایپ کے نئے فنکشن صرف گروپس کے لیے ہیں۔ وٹس ایپ کے ایک ارب سے زائد صارفین کی زندگی میں وٹس ایپ گروپ کا اہم کردار ہے۔ وٹس ایپ پر ہر صارفین ایک یا ایک سے زیادہ گروپس کا رکن ہے۔
یہ نئے فیچر جلد ہی اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لیے جاری کر دئیے جائیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2018-05-17

More Technology Articles