WhatsApp developing new Mark as Read feature for notifications on Android

WhatsApp Developing New Mark As Read Feature For Notifications On Android

وٹس ایپ اینڈروئیڈ نوٹی فیکیشن کے لیے ایک نئے Mark as Read فیچر پر کام کر رہا ہے

وٹس ایپ نے حال ہی میں اینڈروئیڈ کے لیے بیٹا ورژن 2.18.214 میں کچھ نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔ اس اپ ڈیٹ میں نوٹی فیکشین کے لیے نیا زبردست فیچر متعارف کرایا ہے۔ اب تک تو صارفین وٹس ایپ کے نوٹی فیکشن سے جان چھڑانے کے لیے انہیں سوائپ کرتے تھے یا رپلائی کا بٹن دباتے تھے۔ لیکن تازہ ترین بیٹآ ورژن میں نوٹی فیکیشن میں Mark as Read کا نیا بٹن ہوگا۔ یہ موجودہ رپلائی بٹن کے ساتھ ہو گا۔

(جاری ہے)

اس بٹن پر ٹیپ کرنے سے صآرفین چیٹ کو کھولے بغیر اسے پڑھا ہوا نشان زد کر سکیں گے۔ اس بٹن پر ٹیپ کرنے سے ہی دوسرے صآرفین کے پاس دو نیلے ٹک ایکٹیویٹ ہو جائیں گے۔
ابھی یہ فیچر ڈویلپمنٹ کے مراحل میں ہے تو وٹس ایپ نے اسے صرف بیٹا ٹیسٹر کے لیے جاری کیا ہے۔ امید ہے کہ اس بہت جلد تمام صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ چیٹ میوٹ کے بٹن کو نوٹی فیکشین سنٹر میں ظاہر کرنے کے لیے بھی کام ہو رہا ہے۔

WhatsApp developing new Mark as Read feature for notifications on Android
تاریخ اشاعت: 2018-07-13

More Technology Articles