WhatsApp For Android Will Soon Get Swipe To Reply Feature

WhatsApp For Android Will Soon Get Swipe To Reply Feature

وٹس ایپ کے اینڈروروئیڈ ورژن میں جلد ہی سوائپ سے رپلائی کا فیچر شامل کیا جائےگا

سال 2018 میں وٹس ایپ میں بہت سے نئے فیچر متعارف کرائے گئے ہیں اور بہت سے نئے فیچرز پر کام ہو رہا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وٹس ایپ ، اینڈروئیڈ ورژن میں سوائپ سے رپلائی کرنے کے فیچر پر کام کر رہا ہے جبکہ آئی او ایس کے لیے وٹس ایپ میں پہلے ہی یہ فیچر متعارف کرایا جا چکا ہے۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق وٹس ایپ کے اینڈروئیڈ ورژن میں جلد ہی یہ فیچر شامل ہوگا۔

(جاری ہے)


WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق وٹس ایپ سوائپ سے رپلائی کے فیچر پر کام کر رہا ہے۔ وٹس ایپ نے گوگل پلے بیٹا پروگرام کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ اس فیچر کو ابھی ڈویلپمنٹ کی وجہ سے ایپلی کیشن میں شامل نہیں کیا گیا۔ اینڈروئیڈ صارفین کے لیے یہ فیچر جاری کرنے سے پہلے اس میں بہت سی بہتریاں کی جائیں گی۔
اس نئے فیچر سے اینڈروئیڈ صارفین کسی بھی میسج کا تیزی سے جواب دے سکیں گے۔ صارفین کو میسج پر رپلائی کے بٹن کے لیے ٹیپ اور ہولڈ کرنا نہیں پڑے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-09-16

More Technology Articles