WhatsApp gets two much-needed Group features

WhatsApp Gets Two Much-needed Group Features

وٹس ایپ نے گروپ ایڈمنز کے لیے دو زبردست فیچر متعارف کرا دئیے

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن وٹس ایپ نے گروپس کے لیے دو زبردست فیچرز متعارف کرائے ہیں۔وٹس ایپ کے نئے Dismiss as Admin فیچر سے صارفین مخصوص شخص کو ایڈمن شپ سے ہٹا سکیں گے۔ اس فیچر کا فائدہ یہ ہے کہ گروپ ایڈمن کو گروپ سے نکالے بغیر ایڈمن شپ سے ہٹایا جا سکے گا لیکن اسے ہٹانے والے شخص کا بھی گروپ ایڈمن ہونا ضروری ہے۔یہ نیا فیچر وٹس ایپ کے نئے ورژن 2.18.41 میں متعارف کرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے گروپ ایڈمن کو گروپ انفارمیشن بٹن دبا کر دوسرے ایڈمن کے نام پر لانگ پریس کرنا پڑے گا۔ اس کے بعد ظاہر ہونے والے مینو سے Dismiss as Admin کا انتخاب کیا جا سکے گا۔
وٹس ایپ نے گروپس کے لیے دوسرا فیچر High Priority notifications کا متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر سے صارفین زیادہ اہم نوٹی فیکیشن کو سمارٹ فون نوٹی فیکشن میں سب سے اوپر ظاہر کر سکیں گے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے گروپ کے ایڈمن کو گروپ انفارمیشن بٹن دبا کر نوٹی فیکیشن سیٹنگ میں use high priority notifications کو ٹک کرنا پڑے گا۔

WhatsApp gets two much-needed Group features
تاریخ اشاعت: 2018-04-19

More Technology Articles