WhatsApp is beta testing p2p mobile payments in India

WhatsApp Is Beta Testing P2p Mobile Payments In India

وٹس ایپ بھارت میں پیئر ٹو پیئر موبائل پے منٹس کے لیے بیٹا ٹسٹنگ کر رہا ہے

وٹس ایپ اب بھارتی صارفین کے لیے یوزر ٹو یوزر پے منٹس کی سہولت متعارف کرا رہا ہے۔وٹس ایپ نے تقریباً 10 ماہ اس پے منٹ سروس کےتجربات کیے ہیں۔ فی الحال یہ ملک میں بیٹا ٹسٹر کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ جلد ہی اسے تمام ملک میں لانچ کر دیا جائے گا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق وٹس ایپ کی یوزر ٹو یوزر پے منٹس بھارت کے مشہور ڈیجیٹل پے منٹ سسٹم یونیفائیڈ پے منٹس انٹرفیس یا یو پی آئی کی مدد سے کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس پے منٹ سسٹم کو بھارت کے تمام بنک اور بہت سی سروسز اپنا چکی ہیں۔
اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو وٹس ایپ کی سیٹنگ ٹیب میں اپنے بنک کی معلومات بتا کر اُن کی تصدیق کرنا ہونگی۔ اس کے علاوہ وٹس ایپ کی پالیسیوں سے بھی متفق ہونا پڑے گا۔ اس مینو میں آپ کی تفصیلی پے منٹ ہسٹری بھی ہوگی۔ وٹس ایپ میں پے منٹس چیٹ اٹیچمنٹ کی طرح ہونگی۔
وٹس ایپ کے بھارتی صارفین یہاں کلک کر کے وٹس ایپ بیٹا ٹسٹر بن کر اس فیچر سے فائدہ اٹھا سکتےہیں۔

WhatsApp is beta testing p2p mobile payments in India
تاریخ اشاعت: 2018-02-10

More Technology Articles