WhatsApp is testing a way to send voice messages without that dumb button

WhatsApp Is Testing A Way To Send Voice Messages Without That Dumb Button

اب وٹس ایپ پر بٹن کو ہولڈ کیے بغیر بھی وائس میسج بھیجے جا سکیں گے

وٹس ایپ نے 2013 میں پش ٹو ٹاک وائس میسج کا فیچر متعارف کرایا تھا۔ فیس بک کی ذیلی کمپنی وٹس ایپ اس میں کئی تبدیلیاں کرتی رہی ہے۔ WABetaInfo کے مطابق کمپنی کچھ ایسے تجربات کر رہی ہے، جن کے بعد بٹن کو ہولڈ کیے بغیر وائس میسج بھیجے جا سکیں گے۔
اس کا طریقہ کار کچھ یوں ہوگا کہ اب آپ جیسے ہی وائس میسج ریکارڈ کرنا شروع کریں گے، وٹس ایپ، مائیکروفون بٹن کے لیے سلائیڈنگ انٹرفیس کو سامنے لے آئے گا۔

(جاری ہے)

یہ آپشن آدھے سیکنڈ میں ہی سامنےآ جائے گا، جسے اوپر سوائپ کرنے سے یہ لاک ہوجائے گا اور ریکارڈنگ کے دوران اسے دبائے رکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
سوائپ ٹو ٹاک کے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین لاک موڈ میں کوئی تصویر یا ویڈیو نہیں دیکھ سکیں گے لیکن آئی فون صارفین یہاں تھری ڈی ٹچ فیچر کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ لاک موڈ میں صارفین کےلیے ٹیکسٹ ٹائپ کرنا بھی ممکن نہیں ہوگا۔ لاکڈ موڈ میں صارفین کوئی دوسری چیٹ بھی نہیں کھول سکیں گے۔
وٹس ایپ کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت اس فیچر کےتجربات کیےجا رہے ہیں، جس کے بعد اس متعارف کرا دیا جائے گا۔

WhatsApp is testing a way to send voice messages without that dumb button
تاریخ اشاعت: 2017-11-16

More Technology Articles