WhatsApp limits forwarded messages to curb fake news

WhatsApp Limits Forwarded Messages To Curb Fake News

جعلی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وٹس ایپ میسج کو 20 سے زیادہ بار فارورڈ نہیں ہونے گا

حالیہ دنوں میں بھارت جعلی خبروں کے پھیلاؤ سے شدید متاثر ہوا ہے۔ درجنوں معصوم لوگ وٹس ایپ پر پھیلنے والی جعلی خبروں کی وجہ سے ہجوم کے ہاتھوں ہلاک ہو چکے ہیں۔بھارتی حکومت حکومت نے فیس بک پر کافی دباؤ ڈالا ہے کہ جعلی خبروں افواہوں اور گمراہ کن خبروں کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

(جاری ہے)

بھارت کی انفارمیشن ٹیکنالوجی منسٹری نے بھی وٹس ایپ کو اقدامات نہ کرنے کی صورت میں قانونی نتائج بھگتنے کی دھمکی دے دی ہے۔


اسی وجہ سے وٹس ایپ نے جعلی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فارورڈ میسج کے فنکشن کو محدود کر دیا ہے۔ اب وٹس ایپ صارفین صرف 20 افراد کوہی میسج فارورڈ کر سکیں گے۔فیس بک لوگوں میں جعلی خبروں سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے اخبارات میں بھی اشتہارات دےرہا ہے۔فیس بک نے اس حوالے سے پاکستان اور بھارت کے بڑے اخبارات میں مکمل صفحات کے اشتہارات دئیے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-07-20

More Technology Articles