WHATSAPP SECURITY FLAWS COULD ALLOW SNOOPS TO SLIDE INTO GROUP CHATS

WHATSAPP SECURITY FLAWS COULD ALLOW SNOOPS TO SLIDE INTO GROUP CHATS

واٹس ایپ میں گروپ چیٹ کو اجنبی بھی پڑھ سکتے ہیں۔ نئی خامی دریافت

روہر یونیورسٹی ، جرمنی کی تازہ ترین تحقیق کے مطابق مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن وٹس ایپ میں ایک بہت بڑی خامی دریافت ہوئی ہے۔ اس خامی سےاگرچہ عام افراد فائدہ نہیں اٹھا سکتے لیکن اس خامی کا دریافت ہونا اینڈٹواینڈ انکرپشن کا دعویٰ کرنے والی ایپلی کیشن وٹس ایپ کی سیکورٹی پر سوالیہ نشان ہے۔
اس خامی کے تحت وٹس ایپ کے سرور پر کنٹرول رکھنے والا کوئی بھی شخص کسی اجنبی کو گروپ میں شامل کر کے گروپ کے سارے پیغامات پڑھ سکتا ہے۔

(جاری ہے)


تحقیق کے دوران ماہرین نے اس حوالے سے کئی مسیجنگ اپلیکشنز کا جائزہ لیا تھا لیکن اس طرح کی خامی صرف وٹس ایپ میں سامنے آئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس خامی سے صرف وٹس ایپ کے سرور پر کنٹرول رکھنے والے یا کسی طرح سے کنٹرول حاصل کرنے والے افراد ہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اینڈٹو اینڈ انکرپشن کے حوالے سے کمپنی کا دعویٰ ہے کہ صارفین کے پیغامات صرف وہی لوگ پڑھ سکتے ہیں ، جنہیں وہ بھیجا گیا۔کمپنی کا یہ دعویٰ اگر درست بھی ہو، لیکن اس تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ معمولی سے ”جگاڑ“ سے کمپنی کے افراد یا سرور کو ہیک کرنے والے گروپ چیٹ کو پڑھ سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-11

More Technology Articles