WhatsApp testing unsend feature that allows users to delete sent texts

WhatsApp Testing Unsend Feature That Allows Users To Delete Sent Texts

وٹس ایپ پر بھی اب بھیجے گئے پیغامات ڈیلیٹ کیےجا سکیں گے

وٹس ایپ اب ایپلی کیشن میں ”ڈیلیٹ فار ایوری ون“(Delete For Everyone) کا فیچر ٹسٹ کر رہا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین وٹس ایپ پر غلطی سے بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ کر سکیں گے۔تاہم اس فیچر سے صارفین صرف ایسے پیغامات ہی ڈیلیٹ کر سکیں گے جو ابھی تک وصول کرنے والے نے پڑھے نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

یعنی صارفین اپنے بھیجے گئے پیغامات پڑھے جانے سے پہلے پہلے ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔وٹس ایپ کے مشہور مخبر WABetaInfo کے مطابق وٹس ایپ یہ فیچر آئی او ایس اور اینڈروئیڈ دونوں پر چیک کر رہا ہے۔اس فیچر سے میسج وصول کرنے والے کو یہ بھی معلوم ہو جائے گا کہ اسے بھیجا گیا میسج ڈیلیٹ ہوگیا ہے۔

WhatsApp testing unsend feature that allows users to delete sent texts
تاریخ اشاعت: 2017-09-13

More Technology Articles