WhatsApp’s new feature makes it very easy to delete unnecessary photos and videos

WhatsApp’s New Feature Makes It Very Easy To Delete Unnecessary Photos And Videos

وٹس ایپ کے نئے فیچر سے غیر ضروری ویڈیوز اور تصاویر ڈیلیٹ کرنا اب بہت آسان

فیس بک اپنی ملکیت ایپلی کیشن وٹس ایپ میں نت نئے فیچرز متعارف کرا رہا ہے۔ نئے فیچرز سے یہ ایپلی کیشن زیادہ یوزر فرینڈلی ہو گئی ہے۔

فیس بک نے اب وٹس ایپ کے سیٹنگ مینو میں نئی سٹوریج سیٹنگ متعارف کرائی ہے۔اس سٹوریج سیٹنگ سے اب صارفین جان سکیں گے کہ کونسی چیٹ کتنی سٹوریج لے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ہر ویڈیو، تصویری ، جف اور آڈیو میسج کتنی جگہ استعمال کر رہا ہے۔صارفین یہاں سے جس چیز کو بھی چاہے سلیکٹ کر کے ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔
وٹس ایپ کے Setting، Data and Storage usage اور Storage usage مینو سے اس فیچر تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہاں پر جو چیز زیادہ جگہ لے رہی ہوگی وہی سب سے اوپر نظر آئے گی۔
یہ فیچر وٹس ایپ کے بیٹا ورژن2.17.340 میں دستیاب ہے۔

WhatsApp’s new feature makes it very easy to delete unnecessary photos and videos
تاریخ اشاعت: 2017-09-21

More Technology Articles