Windows 10 Is Ending Support On These Computers

Windows 10 Is Ending Support On These Computers

ونڈوز 10 نے بہت سے جدید کمپیوٹروں کے لیے بھی اپنی سپورٹ بند کر دی

ونڈوز 10 کے صارفین کو سب سے بڑی شکایت آپریٹنگ سسٹم کے بار بار اپ ڈیٹ ہونے سے ہے۔اگرچہ مائیکروسافٹ ونڈوز خود کار اپ ڈیٹس کو ختم کر چکا ہے لیکن کئی بار یہ اپ ڈیٹس صارفین کی جان نہیں چھوڑتیں۔ بہت بار تو انہیں نظر انداز یا رد کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔انہیں اپ ڈیٹ کی وجہ سے ونڈوز 10 خوب ڈیٹا پھونکتی ہے۔
آپ کو یہ سن کر حیرت ہوگی کہ مائیکروسافٹ کی اپ ڈیٹ سے متعلق تازہ ترین پیش رفت کے مطابق مائیکروسافٹ بہت سے کمپیوٹروں پر ونڈوز 10 کی سپورٹ ختم کر رہا ہے۔


ایک رپورٹ کے مطابق 2013 اور2014 کے درمیان فروخت ہونے والے ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کے حامل کمپیوٹروں پر صارفین کو ایک میسج دکھائی دے رہا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ونڈوز10 اب اس پی سی کو سپورٹ نہیں کرتی، اب اس ایپ کو ان انسٹال کر دیں یہ ونڈوز 10 سے مطابقت نہیں رکھتی۔

(جاری ہے)


یہ ایرر اس وقت نظر آتا ہے جب صارفین ونڈوز 10 کریٹرز اپ ڈیٹ، جو مارچ 2017 میں جاری کی گئی تھی، انسٹال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔


اگر آپ کو بھی یہ میسج مل چکا ہے تو یاد رکھیں کہ ایسی کوئی ایپ نہیں جسے آپ ان انسٹال کریں گے اور ایسا کوئی فکس نہیں جس کے اپلائی کرنے سے ونڈوز 10 کریٹرز اپ ڈیٹس انسٹال ہوں۔ یہ مسئلہ اس وجہ سے شروع ہوا کیونکہ صارفین Intel Atom Clover Trail Processors استعمال کر رہے ہیں جو 4 سے 5 سال پرانے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق درج ذیل Intel Clover Trail Processors اس مسئلے سے متاثر ہوئے ہیں۔

Atom Z2760
Atom Z2520
Atom Z2560
Atom Z2580
ایسے صارفین جو درج بالا پروسیسر چلا رہے ہیں انہیں ہی کریٹرز اپ ڈیٹس کی ڈاؤن لوڈنگ میں دشواری کا سامنا ہے۔ مائیکروسافٹ کی شرائط و ضوابط کے مطابق وہ ونڈوز 10 کی بڑی ریلیز کو 18 ماہ تک سپورٹ فراہم کرنے کے پابند ہیں۔اس لیے بظاہر لگتا ہے کہ اب ان پروسیسر کے حامل کمپیوٹروں کو ونڈوز 10 کی تازہ ترین سپورٹ اپ ڈیٹ نہیں ملے گی۔

ایک چھوٹی سی امید ہے کہ ہو سکتا ہے مائیکروسافٹ اس مسئلے کو جلد ہی حل کر دے۔ ایک فورم پر جب یہ مسئلہ پیش کیا گیا تو ایک موڈریٹر نے بتایا کہ مائیکروسافٹ اس مسئلے پر کام کر رہا ہے۔مائیکروسافٹ جلد ہی ان پروسیسر کے لیے نئے مطابقت رکھنے والے ڈرائیور جاری کرے گا۔ فی الحال تو ان پروسیسر کے حامل کمپیوٹر والے چاہے تو مائیکروسافٹ کی طرف سے مسئلہ حل ہونے کا انتظار کریں، چاہے تو ونڈوز10 استعمال کرنا چھوڑ دیں یا پھر چاہیں تو ایک نئی مشین خرید لیں۔

Windows 10 Is Ending Support On These Computers
تاریخ اشاعت: 2017-07-19

More Technology Articles