Woman headphone batteries exploded on flight

Woman Headphone Batteries Exploded On Flight

فلائٹ میں ہیڈفون کی بیٹری پھٹنے سے عورت کا چہرہ جھلس گیا

فروری کے مہینے میں میلبورن، آسٹریلیا سے بیجنگ، چین جانے والی فلائٹ میں ایک عورت ہیڈفون لگائے سو گئی اور ایک دھماکے کی آواز سن کر فوراً ہی اٹھ گئی۔اصل میں اس کے کانوں سے لگے ہیڈ فون کی بیٹری پھٹنے سے اس میں آگ گئی تھی۔ آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو نے اس حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ منگل کو شائع کی تھی۔
حادثے سے متاثر ہونے والی عورت کی تصویر میں اس کے چہرے، گالوں اور گردن پر جلنے کے نشانات واضح طور پر دیکھے جا سکتےہیں۔

عورت کا کہناہے کہ اس نے اپنا چہرہ پکڑا تو ہیڈ فون اس کے گردن کے گرد آ گیا تھا۔
سڈنی مارننگ ہیرالڈ کے مطابق یہ حادثہ 19 فروری کو پیش آیا۔ آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو نے اخبار کو پھٹنے والے ہیڈ فون کا برانڈ بتانے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)


عورت کا کہنا ہے کہ ہیڈ فون پھٹنے کے بعد اس نے اسے اتار کر فرش پر پھینک دیا۔ اس کی جلد میں جلن ہو رہی تھی مگر پھر بھی اس نے پاؤں سے جلتے ہوئے ہیڈ فون کی آگ بجھانے کی کوشش کی۔

اسی اثناء میں فلائنٹ اٹنڈنٹ بھی پانی کی بالٹی لے آئے اور ہیڈ فون پر لگی آگ بجھائی گئی۔عورت کا کہنا ہے کہ سارے سفر کے دوران لوگ کھانستے رہے۔ آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ کے مطابق پگھلے ہوئے ہیڈفون اور بیٹری کی وجہ سے جہاز کا فرش بھی متاثر ہوا۔
جہازوں میں بیٹری پھٹنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے ہوور بورڈ اور سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کی بیٹری پھٹنے کے باعث جہازوں پر ان کے لانے پر پابندی بھی عائد کی جا چکی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-15

More Technology Articles