World first stretchable OLED display to be unveiled by Samsung this week

World First Stretchable OLED Display To Be Unveiled By Samsung This Week

سام سنگ اس ہفتے دنیا کاپہلا لچک پذیر او ایل ای ڈی ڈسپلے متعارف کرائے گا

اس ہفتے کیلفورنیا میں ڈسپلے ویک کے نام سے ایک ایونٹ کا انعقاد کیاجا رہا ہے۔ اس ایونٹ میں ڈسپلے بنانے والی تمام کمپنیاں اپنے ایجادات اور اختراعات متعارف کرائیں گی۔
سام سنگ کا ڈسپلے ڈویژن اس تقریب میں دنیا کا پہلا لچک پذیر او ایل ای ڈی ڈسپلے متعارف کرائے گا۔کورین میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ڈسپلے اب تک کا سب سے ایڈوانس لچکدار ڈسپلے ہوگا۔


9.1 انچ کا یہ ہائی ریزولوشن ڈسپلے دونوں طرف 12 ملی میٹر یا 0.47 انچ تک موڑا جا سکے گا۔ اگر 12 ملی میٹر تک موڑنا بہت سے صارفین کو زیادہ بڑی بات نہ لگے لیکن یاد رہے کہ یہ ٹیکنالوجی ابھی اپنے ابتدائی مراحل میں ہے اور اسے مستقبل میں مزید بہتر اور مکمل بنایا جائے گا۔ ابھی تک یہ بتانا مشکل ہے کہ اس ٹیکنالوجی حامل سمارٹ فون کب تک مارکیٹ میں آئیں گے۔

(جاری ہے)

اندازہ ہے کہ سام سنگ اس ڈسپلے کو وئیر ایبل ، آٹو موبائل، مصنوعی ذہانت اور انٹرنیٹ آف تھنگز کے شعبوں میں استعمال کرےگا۔
اس تقریب میں 3D OLED پینل بھی متعارف کرایا جائے گا 5.09 انچ کی یہ سکرین صارفین کو مزید متاثر کن ملٹی میڈیا کا تجربہ فراہم کرے گی اور انہیں وی آر ڈیوائسز میں استعمال کیا جائے گا۔
تقریب میں سام سنگ 1.96 انچ کی الٹرا ہائی ڈیفی نیشن (3840 x 2160) ایل سی ڈی سکرین بھی متعارف کرائے گا۔ اپنے چھوٹے سائز کی وجہ سے اس کے پکسلز کی کثافت 2250 پی پی آئی ہوگی۔ اس کےمقابلے میں سام سنگ گلیکسی ایس 8 کے پکسلز کی کثافت 570 پکسل فی انچ ہے۔اس طرح کی سکرین کا بنیادی استعمال بھی اے آر/ وی آر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-22

More Technology Articles