Xiaomi confirms Mi 8 name and May 31 launch date

Xiaomi Confirms Mi 8 Name And May 31 Launch Date

شومی کے اگلے فلیگ شپ کا نام می 8 ہوگا

افواہیں سچ ثابت ہوئیں۔ شومی درمیان میں ایک نمبر چھوڑتے ہوئے، اپنے فلیگ شپ فون کا نام می 7 کی بجائے می 8 رکھے گا۔ ان معلومات کی تصدیق چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر کمپنی کے اکاؤنٹ سے کی جانے والی پوسٹ سے بھی ہوتی ہے۔ موبائل ماڈل کو می 6 سے می 8 پر منتقل کرنے کی وجہ یہ ہے کہ کمپنی اس سال اپنی آٹھویں سالگرہ منا رہی ہے۔ می 8 نام رکھنے سے فون کے ماڈل نمبر اور سال کے ساتھ ہم آہنگ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)


کمپنی می 8 کو 31 مئی کو لانچ کرے گی۔ایک سابقہ لیک خبر میں پتا چلا تھا کہ می 8 کی سکرین نوچ کے ساتھ 6.01 انچ کی ہوگی۔دسمبر سے یہی سننے میں آ رہا ہے کہ اس فون میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ ہوگا۔ فون کا ہائی اینڈ ورژن 8 جی بی ریم اور128 جی بی سٹوریج کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا اور اس کی قیمت 420 یورو ہوگی۔
شومی نے چینی سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جو صارف اس پوسٹ کو شارٹ میمو کے ساتھ شیئر کرے گا، اسے ایک می 8 فون جیتنے کا موقع ملے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-05-23

More Technology Articles