Yahoo Messenger is getting killed off in July

Yahoo Messenger Is Getting Killed Off In July

یاہو میسنجر جولائی میں ختم ہو جائے گا

ابتدائی میسجنگ ایپ یاہو کا اختتام قریب آن پہنچا۔ 1998 میں شروع ہونے والی یاہو میسجنگ سروس 2018 میں اختتام پذیر ہو رہی ہے۔ Verizon کی ذیلی کمپنی Oath نے یاہو میسنجر کو ختم کرنے کاا علان کیا ہے۔یاہو میسنجر کے خاتمے کے لیے 17 جولائی کی تاریخ طے کی گئی ہے۔ اب نئے آنے والے صارفین کو گروپ چیٹ میسجنگ ایپ Squirrel پر ری ڈائریکٹ کیا جا رہا ہے۔

کمپنی کی طرف سے صارفین کی نئی ایپ Squirrelپر سائن اپ کرنے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ اس نئی ایپلی کیشن کی مئی کے مہینے سے بیٹا ٹسٹنگ کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ایپ ابھی صرف انوائنٹ اونلی ہے۔ امید ہے کہ جلد ہی اسے پبلک کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔ ہوسکتا ہے کہ یاہو کےخاتمے کے بعد اس نئی ایپ کو پبلک کر دیا جائے۔تب تک ایسے صارفین جو اس نئی ایپ کو انسٹال کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، وہ اس ایپ کی ویب سائٹ سے انوائنٹ کوڈ حاصل کرنے کے لیے سائن اپ کر سکتے ہیں۔


کمپنی نے مزید اعلان کیا کہ صارفین 6 ماہ تک اپنی چیٹ ہسٹری ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔اگر آپ بھی اپنی چیٹ ہسٹری ڈاؤن لوڈ کرنے کے بارے میں معومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2018-06-08

More Technology Articles