Yahoo valuation slashed by 350 million following high profile hacks

Yahoo Valuation Slashed By 350 Million Following High Profile Hacks

ہیک کی ایک کاروائی سے یاہو کی قیمت 350 ملین ڈالر کم ہوگئی

پچھلے سال خبریں آئی تھیں کہ امریکی ٹیلی کام کمپنی ویریزن نے یاہو کو 4.8 ارب ڈالر میں خریدنے کی حامی بھری تھی۔ خریداری کے معاملات درست جارہے تھے کہ ہیکرز نے سارے معاملات خراب کردئیے۔ ہیکرز نے یاہو کو ایک بار نہیں دو بار ہیک کیا۔ پہلے حملے میں ہیکروں نے یاہو کے 50 کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیک کیا۔

(جاری ہے)

دوسرے حملے میں ہیکروں نے ایک ارب اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کر لی۔ ان دونوں وارداتوں کے بعد یاہو کی قیمت میں بھی کافی کمی ہوگئی۔ ویریزن نے بھی کوشش کی کہ انہیں یاہو کی خریداری کے سودے میں 1 ارب ڈالرتک کی رعایت مل جائے۔ تاہم اب ویریزن نے 4.48 ارب ڈالر میں خریداری کی تصدیق کر دی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہیکنگ کی ان وارداتوں کے بعد یاہو کو قریباً 350 ملین ڈالر کا جھٹکا لگا ہے۔
امید ہے کہ یہ خریداری 2017 کی دوسری سہ ماہی میں مکمل ہوجائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-22

More Technology Articles