You can’t text behind the wheel in France anymore, even when pulled over

You Can’t Text Behind The Wheel In France Anymore, Even When Pulled Over

اب فرانس میں کوئی شخص کھڑی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بھی بیٹھ کر ٹیکسٹ نہیں کر سکے گا

حالیہ دنوں میں گاڑیوں کےحادثات کی ایک بڑی وجہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ہے۔ہم اکثر کوشش کرتے ہیں کہ دوران ڈرائیونگ موبائل استعمال نہیں کریں گے لیکن اشارے پر رکتے ہی پھر جیب سے موبائل نکالنے کو دل کرتا ہے۔
اب کم از کم فرانس میں ایسا نہیں ہو سکے گا۔فرانس میں قوانین کی تشریح کرنے والی عدالت نے موجودہ ٹیکسٹ میسج اور ڈرائیونگ سے متعلق قوانین کو تبدیل کیا ہے۔

اب قانون میں کہا گیا ہے کہ ”زیرگردش گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے شخص کو ہاتھ میں ٹیلی فون لینا منع ہے“۔
عدالت نے زیر گردش گاڑی(Vehicle in Circulation) کی تعریف میں بھی تبدیلی کی۔نئی تعریف کے مطابق ایسی ہر گاڑی زیرگردش یا چلتی ہوئی سمجھی جائے گی جو پبلک روڈ پر ، ٹریفک میں یا موٹر وے پر ہو، اگرچہ یہ گاڑی موٹر وے پر پارک ہی کیوں نہ ہو۔

(جاری ہے)

اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے، چاہے وہ کھڑی گاڑی میں ہی کیوں نہ ہو، کو 135 یورو جرمانہ اور تین سال کے لیے تین پوائنٹ کی سزا دی جاسکےگی۔
مخصوص جگہوں پر یا موبائل فون استعمال کرنے کی جگہوں یا روڈ پر حادثات کی صورت میں موبائل استعمال کرنے والوں پر اس قانون کا اطلاق نہیں ہوگا۔
موبائل فون بنانے والی کمپنیاں بھی اپنے سافٹ وئیر میں ایسی تبدیلیاں کرنے کی کوشش میں ہیں،جس سے انہیں پتا چل جائے کہ کب کوئی صارفین ڈرائیونگ کر رہا ہے لیکن سافٹ وئیرز پر 100 فیصد بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

تاریخ اشاعت: 2018-02-06

More Technology Articles