You can now send just about any file type with WhatsApp

You Can Now Send Just About Any File Type With WhatsApp

اب آپ وٹس ایپ سے کسی بھی قسم کی فائل بھیج سکتے ہیں

وٹس ایپ کی تازہ ترین اپ ڈیٹس کے بعد وٹس ایپ کے صارفین عام فائلوں کو بہت آسانی کے ساتھ دوسرے صارفین کو بھیج سکتے ہیں۔ اب صارفین پی ڈی ایف، زپ، ایکسل اور حتی کہ اے پی کے فائل بھی دوسرے صارفین کو بھیج سکتےہیں۔ اینڈروئیڈ صارفین اپنے رابطہ نمبروں پر 100 میگا بائٹس اور آئی او ایس صارفین 128 میگا بائٹس کی فائلیں بھیج سکتےہیں۔
وٹس ایپ سے تصویریں بھیجنے والے بھی خوش ہو جائیں۔

اس سے پہلے وٹس ایپ بھیجنی جانے والی تصاویر کی کوالٹی کا آپٹئمائزیشن کے نام پر ستیاناس کر دیتا تھا۔

(جاری ہے)

تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد وٹس ایپ تصاویر کے ساتھ کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ نہیں کرے گا۔اس سے پہلے وٹس ایپ پر زیادہ تصاویر بھیجنے سے تصاویر کا انبار لگ جاتا تھا۔ اب تصاویر ایک ہی بنڈل کی صورت میں ظاہر ہونگی اور چیٹ میں تصاویر کا رش نہیں لگے گا۔
نئی اپ ڈیٹ میں وٹس ایپ نے ایپلی کیشن کےانٹرفیس میں بھی تبدیلی کی ہے۔ اب صارفین سائیڈ کی بجائے اوپر سوئپ کر کے بھی کال وصول کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین اپ ڈیٹس اکثر ڈیوائسز پر انسٹال ہو گئی ہیں دیگر ڈیوائسز پر انسٹال ہو رہی ہیں۔ اگر آپ کی ڈیوائس میں یہ انسٹال نہ ہوئیں ہو تو امید ہے کہ جلد ہی انسٹال ہو جائیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-14

More Technology Articles