You cant turn off WiFi and Bluetooth from iOS 11 Control Center

You Cant Turn Off WiFi And Bluetooth From IOS 11 Control Center

آئی او ایس 11 میں کنٹرول سنٹر سے بلیوٹوتھاور وائی فائی کو بند نہیں کیا جا سکتا

اکثر صارفین جب بلوٹوتھ یا وائی فائی استعمال نہ کر رہے ہوں تو وہ انہیں بند کر دیتے ہیں تاکہ سمارٹ فون کی بیٹری کی بچت ہوجائے لیکن اگر آپ آئی فون استعمال کر رہے ہیں اور آئی او ایس 11 پر بھی اپ گریڈ کرچکے ہیں تو آپ اب آسانی سے وائی فائی یا بلوٹوتھ کو بند نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)


آئی او ایس 11 میں جب بھی وائی فائی یا بلوٹوتھ کو بند کیا جاتا تو حقیقت میں یہ فیچر آن ہی ہوتا ہے ، آپریٹنگ سسٹم بس آپ کی ڈیوائس کا رابطہ دوسری بلوٹوتھ ڈیوائس یا وائی فائی نیٹ ورک سے ختم کر دیتا ہے۔


بظاہر یہ خرابی لگتی ہے لیکن اصل میں ایپل ایسا ہی چاہتا ہے۔ ایپل چاہتا ہے کہ آپ کی ڈیوائس ائیر ڈراپ، ائیر پلے، ایپل پنسل، ایپل واچ، لوکیشن سروسز یا دوسرے فیچر استعمال کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہے۔
آئی او ایس 11 میں اگر آپ بلوٹوتھ یا وائی فائی کو بند کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو کنٹرول سنٹر کی بجائے سیٹنگ کی ٹیب کا رخ کرنا پڑے گا، جہاں سے آپ اسے بند کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-21

More Technology Articles