You will get to unlock your Windows 10 PC with a Galaxy fingerprint

You Will Get To Unlock Your Windows 10 PC With A Galaxy Fingerprint

اب ونڈز 10 پی سی کا لاک گلیکسی فنگر پرنٹ سے بھی کھولا جاسکے گا

سام سنگ نے پچھلے سال Flow ایپ کے نام سے اینڈروئیڈ ایپلی کیشن متعارف کرائی تھی۔ اس کی مدد سے گلیکسی سمارٹ فون کے فنگرپرنٹ کو استعمال کرتے ہوئے ونڈو10 کے حامل گلیکسی ٹیب پرو ایس کا لاک کھولا جا سکتا تھا۔

(جاری ہے)


ذرائع کے مطابق سام سنگ کا یہ فیچر Windows 10 Creators Update کی مدد سے تمام ونڈوز 10 کمپیوٹروں کے لیے دستیاب ہوگا، جس کے بعد تمام ونڈوز 10 کمپیوٹروں کا لاک گلیکسی سمارٹ فونز فنگر پرنٹ سے کھولا جا سکے گا۔ اس فیچر کےسامنے آنے کی کوئی باقاعدہ تاریخ تو سامنے نہیں آئی مگر اندازہ ہے کہ یہ اپریل تک متعارف کرا دیا جائے گا۔ سام سنگ بڑے پیمارنے پر Window Hello فریم ورک استعمال کر رہا ہے اس لیے سام سنگ کی طرف سے ایسے ہی کسی فیچر کی توقع بھی کی جا رہی تھی۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-22

More Technology Articles