You will soon be able to see how much time you spend on Facebook each day

You Will Soon Be Able To See How Much Time You Spend On Facebook Each Day

جلد ہی آپ جان سکیں گے کہ آپ ہرروز فیس بک پر کتنا وقت برباد کرتے ہیں

فیس بک صارفین جلد ہی جان سکیں گے کہ وہ فیس بک پر کتنا وقت برباد کر رہے ہیں اور یہ سب انہیں فیس بک ہی بتائے گا۔ فیس بک ایپلی کیشن کے کوڈ میں چھپے ایک کوڈ سے پتا چلا ہے کہ فیس بک ایک ایسا فیچر متعارف کرائے گا جو صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گزارے گئے وقت کے بارے میں بتائے گا۔فیس بک نے اس فیچر کو فعال نہیں کیا لیکن تصدیق کی ہے کہ اس فیچر کا نام Your Time on Facebook ہوگا۔

یہ فیچر صارفین کو کئی طرح کی شماریات بتائے گا۔

(جاری ہے)

یہ فیچر صارفین کو بتائے گا کہ انہوں نے فیس بک پر کتنا وقت صرف کیا اور پچھلے ہفتے میں اوسطاً کتنا وقت صرف کیا۔
اس نئے فیچر سے صارفین فیس بک استعمال کرنے کی حد سیٹ کر کے یاد دہانی کا نوٹی فیکشن بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ صارفین بہت آسانی کے ساتھ نوٹی فیکیشن سیٹنگ بھی تبدیل کر سکیں گے۔
یہ نیا فیچر اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں جگہ دستیاب ہوگا لیکن یہ معلوم نہیں ہوا کہ یہ ایک ہی وقت میں دونوں پلیٹ فارم پر فعال ہوگیا یا پہلے کسی ایک آپریٹنگ سسٹم پر لانچ کیا جائے گا۔

You will soon be able to see how much time you spend on Facebook each day
تاریخ اشاعت: 2018-06-25

More Technology Articles