YouTube is testing a new autoplay feature for homepage videos

YouTube Is Testing A New Autoplay Feature For Homepage Videos

یوٹیوب ہوم پیج ویڈیوز کے لیے ایک نیا آٹو پلے فیچر ٹسٹ کر رہا ہے

یوٹیوب اپنی موبائل ایپ میں ایک نیا آٹو پلے فیچر ٹسٹ کر رہا ہے۔ آٹو پلے کا یہ فیچر پہلے سے موجود آٹو پلے کی طرح نہیں، جس میں ایک ویڈیو ختم ہونے کے بعد دوسری پلے ہوجاتی ہے۔ نئے آٹو پلے فیچر میں آپ جیسےہی موبائل ایپ کو براؤز کرتے ہیں، ویڈیو بغیر آواز کے لیکن سب ٹائٹل کے ساتھ پلے ہونا شروع ہوجاتی ہیں ۔ اس سے آپ کو ہوم پیج براؤز کرتے ہوئے ہی معلوم ہوجاتا ہے کہ ویڈیو کس طرح کی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد جب آپ اپنی مرضی کی ویڈیو پر ٹیپ کریں گے تو یہ نارمل طریقے سے پلے ہونا شروع ہو جائے گی تاہم اس کے بعد جب آپ نیچے سکرول کریں گے تو نارمل ویڈیو سٹاپ ہو جائے گی اور نیچے موجود ویڈیو بغیر آواز کے چلنا شروع ہو جائیں گی۔ اسی طرح کا ایک فیچر انسٹاگرام میں بھی ہے۔ انسٹاگرام میں بھی براؤز کرتے ہوئے ویڈیو بغیر آواز کے چلتی ہیں لیکن ٹیپ کرنےپر نارمل طریقے سے آواز کے ساتھ چلنا شروع ہوجاتی ہیں۔ ایسا ہی ایک فیچر فیس بک میں بھی ہے۔ یوٹیوب کا یہ فیچر آپشنل ہے، جسے ابھی چند صارفین کے ایک گروپ میں چیک کیا جا رہا ہے۔ ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ فیس بک اس فیچر کو تمام صارفین کےلیے کب جاری کرے گا۔
YouTube is testing a new autoplay feature for homepage videos
تاریخ اشاعت: 2017-10-11

More Technology Articles