YouTube might finally bring its most useful feature to mobile

YouTube Might Finally Bring Its Most Useful Feature To Mobile

یوٹیوب ڈیسک ٹاپ کا زبردست فیچر اب موبائل ایپ میں بھی دستیاب ہوگا

گوگل نے یوٹیوب ڈیسک ٹاپ پر تو کئی سالوں پہلے ہی ویڈیو کی سپیڈ کو کنٹرول کرنے کا فیچر متعارف کرایا تھا۔ اب اس فیچر کو موبائل ایپ میں بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق پکسل موبائل میں یو ٹیوب موبائل ایپ کے تین ڈاٹس مینو میں سپیڈ کنٹرول کرنے کے آپشن کو دیکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ یہ باقی فونز پر نظر نہیں آیا۔ اس کا مطلب ہے کہ ابھی یہ فیچر چند صارفین کے ساتھ ہی تجرباتی مراحل میں ہے۔
اس فیچر کی آمد کے بعد جس طرح آپ یوٹیوب ڈیسک ٹاپ ویڈیو پلیئر میں ویڈیو کی سپیڈ کو کم کر کے 0.75x، 0.5x یا 0.25x پر اور 1.25x، 1.5x یا 2x پر زیادہ کر کے چلایا جا سکتا ہے اسی طرح اسے اب یوٹیوب موبائل ایپ میں بھی چلایا جا سکے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-07

More Technology Articles