YouTube Music streaming service goes official, starts May 22

YouTube Music Streaming Service Goes Official, Starts May 22

یوٹیوب میوزک سٹریمنگ سروس کا باضابطہ آغاز 22 مئی سے ہوگا

کافی عرصے سے توقع کی جا رہی تھی کہ گوگل  الگ سے ایک میوزک سٹریمنگ سروس شروع کرے گا۔ یوٹیوب نے اب باقاعدہ اعلان کر دیا ہے کہ  چند دنوں میں یوٹیوب میوزک سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
یوٹیوب 22 مئی سے باضابطہ طور پر میوزک سٹریمنگ سروس شروع کرے گا۔ یہ سروس مفت دستیاب ہوگی لیکن صارفین پر اس حوالے سے کچھ پابندیاں بھی ہو سکتی ہیں۔خیال ہے کہ بیک گراؤنڈ پلے بیک  بھی ایسا ہی فیچر ہو سکتا ہے، جس پر پابندی ہوگی۔

اسی طرح صارفین کو اشتہار بھی برداشت کرنے پڑسکتے ہیں۔
یوٹیوب  میوزک پریمیم اکاؤنٹ سے صارفین 9.99 ڈالر ماہانہ سبسکرپشن سے بغیر اشتہارات اور پابندیوں کے یوٹیوب سروس سے مستفید ہو سکتے ہیں لیکن اس کی سبسکرپشن  Spotify سے دوگنی ہے۔
ایک بلاگ پوسٹ کے مطابق یوٹیوب کی نئی سروس کے لیے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پر الگ سے ایپ ہوگی اور ڈیسک ٹآپ کے لیے الگ پلیئر ہوگا۔

(جاری ہے)

ایڈوانس سرچ سے صارفین اپنی پسند کا گانا تلاش کر سکیں گے۔ اگر آپ گانے سرچ نہیں بھی کریں تو ہوم سکرین پر آپ کو یوٹیوب خود میوزک تجویز کرے گا۔
اگر آپ یوٹیوب ریڈ(YouTube Red)، جسے جلد ہی یوٹیوب پریمیم کا نام دیا جائے گا، یا گوگل پلے میوزک کے سبسکرائبر ہیں تو یوٹیوب آپ سے یوٹیوب میوزک پریمیم کے لیے اضافی چارجز نہیں لےگا۔ اگر آپ کے پاس پہلے سے کوئی پلان نہیں لیکن مستقبل میں کوئی پلان لینا چاہتے تو یہ آپ کو 11.99 ڈالر میں ملے گا۔

یہ سروس سب سے پہلے امریکا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، میکسیکو اور جنوبی کوریا میں جاری کی جائے گی۔اس کے بعد اسے آسٹریا، کینیڈا، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، ناروے، روس، سپین، سوئیڈن، سوئزرلینڈ اور برطانیہ تک پھیلایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-05-17

More Technology Articles