YouTube take a break reminder now offers hour and minutes option

YouTube Take A Break Reminder Now Offers Hour And Minutes Option

یوٹیوب اب تقریباً 24 گھنٹے کے وقفے سے بھی ”آرام کرنے“ کی یاد دہانی کرائے گا

یوٹیوب کے take a break فیچر سے صارفین ویڈیو زمیں محو ہوتے ہوئے بھی وقت کے گزرنےکے بارے میں جان سکتے ہیں۔ اس فیچر تک Settings > General > Remind me to take a break سے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ فیچر صارفین کو 15 منٹس، 30 منٹ، 60 منٹس، 90 منٹس اور 180 منٹس کے وقفے کے بعد کچھ دیر آرام کرنے کا مشورہ دیتا تھا۔

(جاری ہے)


اب ایک نئی اپ ڈیٹ کےبعد اس فیچر میں تھوڑی سی تبدیلی کی گئی ہے۔ اب صارفین منٹس سے لیکر گھنٹوں تک کے وقفے کو سیٹ کر سکتے ہیں۔صارفین اب وقفے کے لیے 5 منٹ سے لیکر 23گھنٹے 55 منٹ تک کا وقت سیٹ کر سکتے ہیں۔ اس سے پہلے یہ حد صرف 3 گھنٹے ہوتی تھی۔
یہ اپ ڈیٹ تقریباً تمام صارفین کے لیے جاری کر دی گئی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-06-13

More Technology Articles