YouTube unveils stories-like feature for creators called “Reels”

YouTube Unveils Stories-like Feature For Creators Called “Reels”

یوٹیوب نے تخلیق کاروں کے لیے اسٹوریز کی طرح کا فیچر "Reels" جاری کر دیا۔

یوٹیوب تخلیق کاروں کے لیے ایک نیا فیچر منظر عام پر لے آیا ہے جسے "Reels" کا نام دیا گیا ہے۔ مقبول سٹوریزکے حوالے سے اس طرح کافیچر اس سے پہلے اسنیپ چیٹ اور انسٹاگرام پر مشہور ہوچکا ہے، جسے اب یوٹیوب نے بھی اپنا لیا ہے۔یہ فیچر یوٹیوب پر تخلیق کاروں کو ان کے چاہنے والوں سے ملائے رکھنے کے سلسلے میں یوٹیوب کی کوششوں کا حصہ ہے۔
انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ اسٹوریز کے برعکس یوٹیوب ریلز 24 گھنٹے بعد ختم نہیں ہوگا۔

انہیں ہمیشہ کے لیے بھی رکھا جا سکتا ہے، اور انہیں مختلف ایونٹس یا پراجیکٹس کے لیے منظم بھی کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


سبسکرائبر ن ان اسٹوریز کو دیکھ سکتے ہیں اور گزشتہ اسٹوریز بھی تلاش کر سکتے ہیں۔ اس طرح تخلیق کار متعدد کلپس کو ایک ہی کلیکشن میں جمع کر سکتے ہیں۔ ایک نمایاں خصوصیت ریلز میں ویڈیو کو لنک کرنا ہے ۔ فی الحال یہ فیچر دس ہزار سے زیادہ سب اسکرائبرز رکھنے والے تخلیق کاروں کو فراہم کیا گیا ہے۔
یقیناً یہ 24 گھنٹے میں ختم ہو جانے والی اسٹوریز کے حوالے سے نئی اپروچ ہے۔ یوٹیوب جانتا ہے کہ تخلیق کار صارفین کو اپنی ویڈیو کے بارے میں بتانے کے لیے اسنیپ چیٹ اور انسٹاگرام استعمال کرتےہیں۔ ریلز کی وجہ سے تخلیق کار اب یوٹیوب پر زیادہ مواد اپلوڈ کریں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-29

More Technology Articles