YouTube updated with pinch-to-zoom

YouTube Updated With Pinch-to-zoom

یوٹیوب نے 16:9 سے چوڑی سکرین کے لیے پنچ ٹو زوم اپ ڈیٹ جاری کر دی

سمارٹ فونز کےہارڈ وئیر کے معاملے میں چوڑے سے زیادہ اونچے سمارٹ فون عام ہو رہے ہیں۔ اسی وجہ سے 16:9 وائیڈ سکرین ایسپکٹ ریشو 18:9 میں فٹ نہیں ہوتا۔ کچھ سمارٹ فون بنانے والی کمپنیاں یوزر انٹر فیس میں ایسے فیچر ڈالتی ہیں، جس سے صارفین سیاہ بارز کے ساتھ ویڈیو دیکھنے کی بجائے انہیں موجودہ ایسپکٹ ریشو میں ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


کچھ سمارٹ فون بنانے والی کمپنیاں ایسی بھی ہیں، جو اپنے سمارٹ فون یوزر انٹرفیس میں اس طرح کے فیچر متعارف نہیں کراتیں۔

اُن کے لیے یوٹیوب نے کراپ زومنگ یوٹیوب ویڈیوز کی سپورٹ جاری کی ہے۔ اس سے ڈسپلے کی ساری خالی جگہ ویڈیو دیکھنے کے لیے کام آ جاتی ہے۔اگرچہ ایسا کرنے سے کچھ ویڈیو چلتے ہوئے کراپ ہو جاتی ہیں لیکن بہت سے لوگوں کو مکمل سکرین میں ویڈیو دیکھنا اچھا لگتاہے۔
اب صارفین ورژن 12.44 میں صارفین 16:9 ایسپکٹ ریشو سے بڑی سکرین پر بھی ویڈیو کو مکمل سکرین میں ہی دیکھ سکیں گے۔یہ ورژن جلد ہی تمام صارفین کے پاس اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-17

More Technology Articles