YouTube’s decision to make it harder to monetize videos is hurting the community

YouTube’s Decision To Make It Harder To Monetize Videos Is Hurting The Community

یوٹیوب نے نئے تخلیق کاروں کےلیے کمائی کرنا مزید مشکل کر دیا

یوٹیوب نے یوٹیوب پر کمائی کے ارادے سے آنےو الے صارفین کے لیے پالیسی تو پہلے ہی سخت کرنا شروع کر دی تھی لیکن یوٹیوب کے حالیہ اقدامات نے اسے مزید سخت تر کر دیا ہے۔یوٹیوب نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ 10 ہزار سے کم ویوز اور 100سے کم سبسکرائبر والے چینلز پر اشتہارات نہیں دکھائیں گے۔ یوٹیوب نے اس پالیسی کو اب مزید سخت کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ یوٹیوب سے اب وہی صارفین کما سکیں گے جن کے چینلز کے سبسکرائبر 1000 سے زیادہ اور پچھلے بارہ ماہ میں اُن چینلز کی دیکھی جانے والی ویڈیوز کا دورانیہ 4000 گھنٹؤں سے زیادہ ہوگا۔ اس سے کم ویویوز اور سبسکرائبر رکھنےو الے چینلز پر اشتہار نظر نہیں آئیں گے۔
یوٹیوب نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اس اقدام سے حقیقی تخلیق کار اور برے فنکاروں کو آسانی سے الگ کیا جا سکے گا۔

پچھلے سال کچھ چھوٹے انتہاپسندانہ چینل پر اشتہارات نظر آنے کی وجہ سے سینکڑوں کمپنیوں نے یوٹیوب کا بائیکاٹ کیا تھا۔ یہ چھوٹے انتہا پسندانہ چینل بہت زیادہ لوگوں تک تو رسائی نہیں رکھتے تھے لیکن ان کی وجہ سے بلاشبہ کمپنی کا بہت زیادہ مالی نقصان ہوا تھا۔ غالبا ً اسی وجہ سے یوٹیوب اب بے دریغ انتہائی سخت معیار اپنا رہا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-17

More Technology Articles