Zong 4G creates a virtual tour of Quaid’s Birthplace

Zong 4G Creates A Virtual Tour Of Quaid’s Birthplace

زونگ4G نے 70ویں جشن آزادی پر قائد اعظمؒ کی جائے پیدائش کا ورچوئل ٹورتخلیق کردیاگیا

پاکستان کی آزادی کی 70ویں سالگرہ کے شاندار موقع پر زونگ 4G نے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلیٹی کا مظاہرہ کرتے پوری پاکستانی قوم کو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒکی جائے پیدائش کا ورچوئل ٹور کی صورت میںشاندار تحفہ دے کر حیرت انگیز کردیا۔
آزادی کے اس دن کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے زونگ 4Gکے"نئی امید"رضاکاروں نے عظیم ہیرو اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کراچی میں موجود ان کی جائے ولادت "وزیرمنشن "کو ورچوئل ٹور کے ذریعے پوری قوم سمیت دنیا بھر کے لوگوں کے لیے پیش کردیا۔

یاد رہے کہ عظیم قائد کے خاندانی گھر کا یہ تھری ڈی ورچوئل ٹورزونگ4Gکے کارپوریٹ ویب پیج پر موجود ہے ،جو اپنے دیکھنے والوں کو وہ تجربہ پیش کرتا ہے کہ جیسے وہ بذات خود قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے گھر پر موجود ہیں اور اپنے قدموںسے چل کر وہاں موجود ہر اک اشیاء کا مشاہدہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)


اس تھری ڈی ورچوئل ٹور میں قائد اعظمؒ کی پیدائش کے کمرے سمیت ان کے زیراستعمال بیڈ ، اسٹڈی رو م، لائبریری اور فرنیچرموجود ہے، جبکہ دوسری منزل پر عظیم لیڈر کے زیراستعمال اس دور کے کپڑے اور حیرت میں ڈال دینے والی اس دور کی روزمرہ استعمال کی انتہائی نفاست اور ترتیب سے محفوظ کی گئی ہیں۔

ان اشیاء کا قریب سے مشاہدہ کیا جا سکتا ہے جو دیکھنے والوں کو اپنے قائد کی بہترین طرز زندگی سے متعلق آگاہی فراہم کرتا ہے۔
وزیرمنشن کو سرکاری طور پر قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے خاندانی گھر یا جائے پیدائش کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے جو کراچی کے علاقے کھارا در میں واقع ہے۔ اس گھر کو 1860سے 1870ء کے درمیان کراچی کے موسم کے مطابق جیوٹ مارٹر اور پہاڑی پتھروں کی اینٹوں سے تعمیر کیا گیا تھا، جبکہ قائد اعظم محمد علی جناح کے والد نے 1874میں یہ گھر کرائے پر حاصل کرکے سکونت اختیار کی۔

اس موقع پر زونگ 4Gکے ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئرز ماہم درد کا کہنا تھا کہ جہاں قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے اپنے بچپن کے 16سال بسر کیے وہ جگہ آج کے نوجوانوں کے لیے ایک قیمتی قومی یادگاراور ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ زونگG 4نے70ویں جشن آزادی کے موقع پر نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کو اس عظیم دھرتی کے باپ کے آبائی گھر کاتھری ڈی ورچوئل وزٹ کا موقع پیش کیا ہے جو ایک قابل ستائش قدم ہے۔

واضح رہے کہ4Gکے شعبے میں 75فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ زونگ 4Gپاکستان کا سب سے بہترین نیٹ ورک ہے۔زونگ کی4G سروسز اس وقت ملک کے 300سے زائد شہروں میںدستیاب ہیں۔ کمپنی نے حال ہی میں رواں سال کے اختتام تک ملک بھر کے تمام شہروں کو 4Gپر اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کیلئے مزید 200ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-13

More Technology Articles