ZTE to come up with more foldable smartphones

ZTE To Come Up With More Foldable Smartphones

زیڈ ٹی ای نئے فولڈ ایبل سمارٹ فون متعارف کرائے گا

زیڈ ٹی ای نے پچھلے سال Axon M سمارٹ فون متعارف کرایا تھا۔ یہ فون تیکنیکی اعتبار سے تو فولڈ ایبل تھا لیکن اس طرح فولڈ نہیں ہوتا تھا جیسے ہم فولڈ ایبل فونز کا خواب دیکھتے ہیں۔ یہ فون مارکیٹ میں تو زیادہ کامیاب نہیں ہوا لیکن زیڈ ٹی ای کا کہنا ہے کہ وہ اس جیسے دوسرے سمارٹ فون بھی متعارف کرائیں گے۔

(جاری ہے)


زیڈ ٹی ای کے وائس پریزیڈنٹ آف مارکیٹنگ جیف یی نے سی ای ایس کےد وران ایک انٹرویو میں بتایا کہ جنہوں نے Axon Mخریدا تھا، اُن کی رائے فون کے بارے میں بہت اچھی تھی۔ جیف نے اعتراف کیا کہ ا س فون میں بہتری کی بہت زیادہ گنجائش ہے۔جیف نے بتایا کہ وہ بتدریج ایک مکمل مڑنے والا فون بنائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وقت کے ساتھ ساتھ وہ مزید چیزوں کا اضافہ کرتے جا رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-13

More Technology Articles