Zuckerberg says Facebook supports political ad regulation

Zuckerberg Says Facebook Supports Political Ad Regulation

پاکستان کے الیکشن کے حوالے سے مارک زکر برگ نے فیس بک کی حکمت عملی کا اعلان کر دیا

مارک زکر برگ نے اعلان کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں امریکا، میکسیکو، برازیل، بھارت، پاکستان اور دوسرے ممالک میں ہونے والے الیکشن کے حوالے سے ترجیحات کا تعین کر لیا گیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن میں مثبت گفتگو کی حمایت کریں گے اور الیکشن میں مداخلت کو روکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ 2016 کے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے بعد انہوں نے کامیابی سے مصنوعی ذہانت کے ایک ٹول کی مدد سے 2017 کے فرانسیسی، جرمن اور الاباما سینٹ کے خصوصی الیکشن میں لاکھوں جعلی اکاؤنٹس ختم کیے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پچھلے ہفتے انہوں نے جعلی اکاؤنٹس کے ایک بڑے روسی نیٹ ورک کا قلع قمع کیا ہے،اس نیٹ ورک میں کئی روسی نیوز آرگنائزیشنز شامل تھیں۔

(جاری ہے)


مارک زکر برگ نے بتایا کہ اب انہوں نے دو اہم اقدامات کیے ہیں۔ پہلا یہ کہ اب تمام ایڈورٹائزر جو سیاسی یا مسائل کے حوالے سے اشتہار چلانا چاہیں گے، انہیں اپنی تصدیق کرانی ہوگی۔ایڈورٹائزر کو اپنی شناخت اور مقام کی تصدیق کرنا ہوگی۔

جو ایڈورٹائزر تصدیق کرانے میں ناکام رہیں گے، اُن کے سیاسی یا مسائل سے متعلق اشتہار فیس بک پر نہیں چل سکیں گے۔فیس بک انہیں لیبل کرے گا اور ایسے اشتہار دینے والوں کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ اپنے صارفین کو اشتہار کی ادائیگی کرنے والوں کے بارے میں بتائیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اقدامات امریکا میں اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ چند ماہ میں انہیں ساری دنیا میں جاری کر دیا جائے گا۔

سیاسی اشتہارات کی شفافیت کے لیے فیس بک نے ایک اور ٹول متعارف کرایا ہے جو صارفین کو ایسے تمام سیاسی اشتہارات کے بارے میں بتائے گا، جو کوئی پیج چلا رہا ہوگا۔ کینیڈا میں اس ٹول کا تجربہ کیا جا رہا ہے جبکہ اس گرما میں اسے ساری دنیا میں جاری کر دیا جائے گا۔اس کے علاوہ فیس بک ماضی کے سیاسی اشتہارات کا سرچ ایبل آرکائیو بھی بنا رہا ہے۔

فیس بک نے دوسرا اہم قدم جو اٹھایا ہے اس کے مطابق بڑے پیجز چلانے والوں کو اپنے پیج کی تصدیق کرانی ہوگی۔ اس سے جعلی اکاؤنٹ کے ساتھ پیج چلانا یا غلط معلومات پھیلانا بہت مشکل ہو جائے گا۔
مارک زکربرگ نے بتایا کہ پیجیز اور ایڈورٹائزر کی تصدیق کے لیے ہزاروں افراد کو ملازمت پر رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ یہ سب کچھ 2018 کے انتخابات سے پہلے کر لیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-07

More Technology Articles