Google Allo finally has a web client but only for Android phones

Google Allo Finally Has A Web Client But Only For Android Phones

گوگل نے میجنگ ایپ اَلو کے لیے ویب کلائنٹ جاری کر دیا

گوگل نے اپنی میسجنگ ایپ اَلو کے لیے ویب کلائنٹ متعارف کرا دیا ہے۔ گوگل کافی عرصے سے اس پر کام کر رہا تھا، جسے اب متعارف کرایا گیا ہے۔ تاہم یہ ابھی صرف اینڈروئیڈ ڈیوائسز کے لیے جاری کیا گیا ہے۔آئی او ایس ڈیوائسز رکھنے والے صارفین کے لیے جلد ہی اس فیچر کو لانچ کیا جائے گا۔ گوگل اَلو ویب کلائنٹ کو استعمال کرنے کے لیے وٹس ایپ ویب کی طرح ایپ سے کیو آر کوڈ سکین کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

گوگل نے اَلو ویب کلائنٹ کو صرف اینڈروئیڈ تک ہی محدود نہیں رکھا بلکہ ایک اور پابندی یہ بھی ہے کہ آپ اسے گوگل کروم کے ساتھ ہی استعمال کر سکتے ہیں۔اَلو ویب کلائنٹ چونکہ بالکل وہی کچھ دکھا رہا ہوتا ہے جو کچھ ایپ میں ہے،ا س لیے ویب کلائنٹ استعمال کرتے ہوئے آپ کے فون کا قریب ہونا اور آن رہنا بھی ضروری ہے۔ یعنی اگر فون کی بیٹری ختم ہوجائے تو کوئی ویب کلائنٹ بھی استعمال نہیں کر سکے گا۔
گوگل اَلو ویب کلائنٹ کو وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Google Allo finally has a web client but only for Android phones
تاریخ اشاعت: 2017-08-16

More Technology Articles