HBL - HBL and Daraz.pk bring you, HBL ShopFest

HBL - HBL And Daraz.pk Bring You, HBL ShopFest

ایچ بی ایل اور دراز ڈاٹ پی کے کا 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر صارفین کے لئے 70 فیصد کا رعایتی پیکیج

ایچ بی ایل اور دراز ڈاٹ پی کے اشیاء کی قیمتوں میں 70 فیصد کمی کے ساتھ قوم کو بھرپور پیشکش کر رہے ہیں۔ اس یوم آزادی کے موقع پر ایچ بی ایل اور دراز ڈاٹ پی کے نے 13 اور `14 اگست کو ایچ بی ایل یوم آزادی شاپ فیسٹ کے نام سے اپنے صارفین کو سال کی سب سے بڑی آن لائن شاپنگ کا موقع فراہم کیا ہے۔ 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر اشیاء کی قیمتوں میں 70 فیصد رعایت صارفین کو حاصل ہوگی۔

ایچ بی ایل کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ رکھنے والوں کو اضافی رعایت بھی دستیاب ہوگی۔
70 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں عوام ایچ بی ایل اور دراز کے ساتھ شریک ہوں جو لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لئے ڈیجیٹل کلچر اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے متعارف کرانے کے لئے آگے کیا ہوگا؟ کے بھرپور پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔

(جاری ہے)


اس موقع پر ایچ بی ایل گلوبل کنزیومر بینکنگ کے سربراہ عامر قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ” ہم اپنے صارفین کی آسائش کے لئے نت نئے طریقے ایجاد کر رہے ہیں اور ”داراز“ کے ساتھ ہماری شراکت داری پاکستان میں ای کامرس کارڈ کے استعمال کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے“۔

ایچ بی ایل داراز شاپنگ فیسٹول


داراز یوم آزادی کی تقریبات کو یادگار بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کر رہی ہے۔ اس موقع پر مختلف اشیاء کی معمول کی فروخت کے ساتھ ساتھ اشیاء پر ناقابل یقین رعایت اور بعض نئے اقدامات کا اعلان بھی ہوگا جن کا حیران کن اعلان ابھی باقی ہے۔
دراز کے منیجنگ ڈائریکٹر زین سہروردی نے کہا کہ ایچ بی ایل یوم آزادی شاپ فیسٹ ہمارے صارفین کے لئے انتہائی اہم اقدام ہے جو کہ پاکستان کے طول و ارض میں پھیلے ہوئے ہیں۔
ان دو دنوں میں ہمارے صارفین تمام کیٹیگریز کے برانڈز پر 70 فیصد رعایت حاصل کر سکیں گے جو کہ ان کے لئے ہماری آزادی کا تحفہ ہے۔
13 اگست کی نصف شب سے شرو ع ہونے والے جشن آزادی کا انتظار کرتے ہوئے اپنی پسند کی فہرست تیار کریں، ان کیلنڈروں کو سبز رنگ سے نشان زدہ کریں اور ”دراز“ ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ یہ اپنے جذبات کو نئے سرے سے ابھارنے کا وقت ہے اور ترقی پسند پاکستان صرف نام کا ہی نہیں ہوگا بلکہ عملی طور پر ہم آپ کو اس میں شریک دیکھیں گے۔ (ٹیم ”دراز“)۔

HBL - HBL and Daraz.pk bring you, HBL ShopFest
تاریخ اشاعت: 2017-08-12

More Technology Articles