This site lists all the countries you can travel to without a visa

This Site Lists All The Countries You Can Travel To Without A Visa

یہ ویب سائٹ آپ کو بتاتی ہے کہ کس ملک میں بغیر ویزہ کے سفر کیا جا سکتا ہے

دنیا کے کچھ ممالک دوسرے ممالک کے لوگوں کے اپنے ملک میں داخلہ کے حوالے سے کافی سخت ہیں لیکن بہت سے ممالک ایسے بھی ہیں جو سیاحت کے فروغ یا بہت سی دوسری وجوہات کی بنا کر دوسرے ممالک کے لوگوں کو بغیر ویزہ اپنے ملک میں آنے کی اجازت دیتے ہیں۔ بہت سے ممالک اپنے ملک آنے والے ہر شخص کو ائیر پورٹ پر ویزہ دے دیتے ہیں۔
ویزہ ڈی بی ایک ایسی ویب سائٹ ہے جس سے صارفین ایسے تمام ممالک کے متعلق جان سکتےہیں، جہاں بغیر ویزہ کے سفر کیا جا سکتا ہے۔

یہ ویب سائٹ صارفین کو یہ بھی بتاتی ہے کہ کس ملک میں وہ بغیر ویزہ کتنی مدت قیام کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس سائٹ سے اس ملک میں موجود اور اپنے ملک کی سہولیات جیسے قیام، ٹرانسپورٹ یاغذا وغیرہ کی قیمت کا تقابل کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ویب سائٹ ایسے ممالک کے بارے میں بھی بتاتی ہے جہاں صارفین آرام سے کوئی سٹارپ اپ یا آزمائشی کمپنی بنا سکتے ہیں۔ جلد ہی یہ ویب سائٹ بتائے گی کہ رہائش، کام، پڑھائی یا شہریت حاصل کرنے کے لیےکونسا ملک بہتر ہے۔
یہ سائٹ ابھی اپنے ابتدائی مراحل میں ہے۔ اس کے بنانے والے مختلف حکومتی ویب سائٹس اور تھرڈ پارٹی سورس سے ڈیٹا شامل کر رہے ہیں۔ لہذا اس ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کی متعلقہ سفارت خانے سے ایک بار تحقیق لازمی کرنی چاہیے۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-10

More Technology Articles