Amazon CEO overtakes Bill Gates to be the richest person on this planet

Amazon CEO Overtakes Bill Gates To Be The Richest Person On This Planet

بل گیٹس اب دنیا کی امیر ترین شخصیت نہیں رہے

90 ارب ڈالر کے مجموعی اثاثوں کے ساتھ ایمزون کے سی ای او دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔اس سے پہلے ایک عرصے تک یہ اعزاز مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے پاس تھا۔ایک دن پہلے تک جیف کے اثاثوں کی مالیت 89 ارب ڈالر اور بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 90 ارب ڈالر تھی لیکن سٹاک مارکیٹ میں ایمزون کے شیئر کی قیمت بڑھنے اور مائیکروسافٹ کے شیئر کی قیمت کم ہونے سے جیف بیزوز کی دولت میں یک لخت اضافہ ہوا اور انہوں نے بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

ایک ہی دن میں ایمزون کے سٹاک کی قیمت 1.4 ارب ڈالر بڑھی جس سے جیف بیزوز کے اثاثوں کی مالیت 90.6 ارب ڈالر ہوگئی۔ جیف کےاثاثے اس وقت بل گیٹس کے اثاثوں سے 500 ملین ڈالر زیادہ ہیں۔
ہوسکتا ہے کہ سٹاک کےا تار چڑھاؤ کے باعث بل گیٹس ایک بار پھر دوبارہ دنیا کے امیر ترین شخص بن جائیں لیکن کچھ وقت کے لیےہی سہی دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز جیف بیزوز کو مل گیا ہے۔
فوربز کے مطابق بل گیٹس 2016 تک فلاحی کاموں میں 31.1ارب ڈالر دے چکے ہیں جبکہ 2015 تک جیف بیزوز نے فلاحی کاموںمیں صرف 100 ملین ڈالر خرچ کیے۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-27

More Technology Articles