Bill Gates' stake in Microsoft is now just 1.3 percent

Bill Gates' Stake In Microsoft Is Now Just 1.3 Percent

بل گیٹس کا مائیکرو سافٹ میں شیئر کم ہو کر صرف 1.3 فیصد رہ گیا

بل گیٹس نے اپنی 90 ارب ڈالر کے اثاثوں میں سے 4.6 ارب ڈالر کی عطیہ کر دئیے ہیںَ اس سے پہلے 2000 میں بل گیٹس نے اتنی بڑی رقم عطیہ کی تھی۔
رپورٹس کے مطابق بل گیٹس نے اپنے مائیکروسافٹ کے شیئرز میں سے 64 ملین شیئر کسی ادارے کو عطیہ کیے ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ رقم انہوں نے اپنے ہی فلاحی ادارے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کو دی ہے۔بل گیٹس نے اس ادارے 2000 ء میں 5 ارب ڈالر کے عطیے سے شروع کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس ادارے کا مقصد عالمی سطح پر بہت طبی سہولیات کی فراہمی اور شدید غربت میں کمی کرنا ہے۔
اتنی بڑی تعداد میں شیئر عطیہ کرنے سے مائیکروسافٹ میں بل گیٹس کے شیئرز میں کافی کمی آئی ہے۔ 1996 تک مائیکروسافٹ میں بل گیٹس کے شیئرز 24 فیصد تھے جو اب کم ہو کر صرف 1.3 فیصد ہیں۔بل گیٹس نے اپنی دولت کا بڑا حصہ فلاحی کاموں میں خرچ کر دیا ہے۔ اس کے فلاحی ادارے کو اُن کی طرف سے اور دیگر لوگوں کی طرف سے 40 ارب ڈالر کی رقم عطیہ کی جا چکی ہے ،جو دنیا میں کسی بھی فلاحی ادارے کوعطیہ کی گئی سب سے زیادہ رقم ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-16

More Technology Articles