Watch the moment teenage Mark Zuckerberg got accepted to Harvard

Watch The Moment Teenage Mark Zuckerberg Got Accepted To Harvard

زبردست میری درخواست منظور گئی! 2002 میں ہاورڈ کی ای میل دیکھ کر مارک زبربرگ کا رد عمل

دنیا  کے پانچویں امیر ترین  اور دنیا کے طاقتور ترین سی ای او بننے سے پہلے مارک زکربرگ کو بھی بہت سے نوجوانوں کی طرح ہاورڈ  میں پڑھنے کا شوق تھا۔ 2002 میں وہ ہاورڈ گئے  لیکن 2004 میں انہیں ہاورڈ سے نکال دیا گیا اور انہوں نے فیس بک پر کُل وقتی کام شروع کر دیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اب اگلے ہفتے  وہ ہاورڈ میں جا کر تعلیمی سال کی ابتدا پر خطاب کریں گے اور اس موقع پر انہیں ہاورڈ کی اعزازی ڈگری بھی دی جائے گی۔

(جاری ہے)


جس وقت مارک زکر برگ کے پاس ہاورڈ سے داخلے کی ای میل آئی  تو اُن کے والد اُن کی ویڈیو بنا رہے  تھے۔ یہ ویڈیو اب فیس بک پر شیئر کر دی  گئی ہے۔ اس ویڈیو میں مارک زکر برگ کے پاجامہ پہنے  کمپیوٹر پر ای میل چیک کرتے دکھایا گیا ہے۔ جب انہوں نے اپنے داخلے کی ای میل پڑھی تو انہوں نے آہستہ سے کہا”زبردست، میری درخواست منظور ہوگئی۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-19

More Technology Articles