Sony sells more than 525 million PS4 consoles

Sony Sells More Than 525 Million PS4 Consoles

525 ملین کنسول فروخت ہونے پر سونی نے پی ایس 4 پرو خصوصی ایڈیشن متعارف کرا رہا ہے

سونی نے 1994 سے پلے سٹیشن کو متعارف کرائے جانے سے اب تک 525 ملین پلے سٹیشن کنسول فروخت کیے ہیں۔ اس خوشی میں سونی نے خصوصی  پی ایس 4 پروا یڈیشن  اور اسسریز کو محدود تعداد میں فروخت کے لیے پیش کر رہا  ہے۔ اس خصوصی ایڈیشن میں عام ایڈیشن سے بڑی 2 ٹی بی کی ہارڈ ڈرائیو، پلے سٹیشن کیمرہ، عمودی  سٹینڈ ، مونو ہیڈ سیٹ اور دیگر کئی خصوصیات  ہونگی۔
24 اگست سے پلے سٹیشن کے PS4 Pro 500 Million Limited Edition کے پوری دنیا میں صرف 50 ہزار یونٹ فروخت کیے جائیں گے۔

اس کی قیمت 500 ڈالر / 500 یورو ہوگی۔

(جاری ہے)


PlayStation.com پر اُن تمام ریٹیلر کی فہرست دیکھی جا سکتی ہیں، جہاں سے اسے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ اپنا کنسول بھی رکھنا چاہتے ہیں اور اس موقع سے فائدہ اٹھانا بھی چاہتے ہیں تو 65 ڈالر / 64 یورو میں DualShock 4 حاصل کیا جا سکتا ہے، جس کا سٹائل نئے خصوصی ایڈیشن کے کنسول جیسا ہی ہے۔ اس کے علاوہ 100 ڈالر یا 90 یورو میں نیم شفاف ڈارک بلیو / کاپر وائرلیس ہیڈ سیٹ بھی خریدا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-08-09

More Technology Articles