محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشگوئی کے بعد ضلع مٹیاری میں تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

ملازمین کی چھٹیاں منسوخ ، عوام کو بارش کے دوران کسی بھی قسم کی مشکلات نا قابل برداشت ہوگی، ڈپٹی کمشنر مٹیاری پرویز احمد بلو چ

منگل 25 جولائی 2017 16:04

محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشگوئی کے بعد ضلع مٹیاری میں تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) محکمہ موسمیات کی جانب سے حیدرآباد ڈویزن سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کے بعد ڈپٹی کمشنر مٹیاری پرویز احمد بلوچ نے ضلع بھر میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے محکمہ آبپاشی ، صحت ، لائیو اسٹاک ، بلدیات ، سول ڈیفنس ، اور روینیوکے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے انھیں ڈیوٹی پر موجود ارہنے کے احکامات جاری کیئے ہیں ۔

یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر مٹیاری پرویز احمد بلوچ کی زیر صدارت ضلع کے تمام افسران کے اجلاس میں کیا گیا ڈی سی مٹیاری نے کہا کہ تمام ادارے بارشوں سے قبل تیاری مکمل کرلیں تا کہ عوام کو کسی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کمشنرحیدرآباد نے بھی مٹیاری سے بھانوٹ تک دریائے سندھ کے بچائو بند کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا جہاں بند کے بعض مقامات پر تجاوزات اور کمزور پشتون کی نشاندہی کی گئی جن کیلئے محکمہ آبپاشی کے عملدارفوری طور پر اقدامات اٹھاکر تجاوزات کو ختم کرکے دریائے سندھ لہروں اور شاخوں کی نگرانی کو یقین بنائیں۔

صحت اور لائیو اسٹاک کے ہسپتالوں میں مطلوبہ ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے جبکہ بلدیاتی اداروں کو مٹیاری ، بھٹ شاہ ، ہالا ، اور سعید آباد سمت دیگر چھوٹے شھرون سے بارش کے پانی کی فوری نکاسی کیلئے مشینری سمیت دیگر وسائل موجود رکھنے کے احکامات دیئے گئے ۔ اجلاس میں مختلف محکموں کی جانب سے کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مجوزہ منصوبہ بندی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری