24گھنٹوں میں پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، محکمہ موسمیات

منگل 25 جولائی 2017 21:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) محکمہ موسمیات نے آ ئندہ 24گھنٹوں میں پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشن گوئی کر دی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام ا ٓباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویڑن) میں کہیں کہیں جبکہ میرپورخاص،حیدرآباد، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویڑن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاانہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق نوکنڈی میں44، دالبندین43، پڈعیدن، لاڑکانہ، چلاس، موہنجوداڑو، روہڑی42ڈگری جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 27اور زیادہ سے زیادہ 36، اسلام آباد 24اور34،کراچی 27اور32،پشاور 25اور37،کوئٹہ میں کم سے کم 19اورزیادہ سے زیادہ 38،گلگت 19اور35جبکہ چترال میں کم سے کم 22اورزیادہ سے زیادہ 36ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔عباس شاہد

Browse Latest Weather News in Urdu