سعودی عرب، رواں ہفتے شدید بارشوں اور ریت کے طوفان کا امکان ہے، ماہرین ماحولیات

پیر 20 نومبر 2017 12:06

سعودی عرب، رواں ہفتے شدید بارشوں اور ریت کے طوفان کا امکان ہے، ماہرین ماحولیات
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) سعودی عرب میں موسم اور ماحولیات کے محقق عبدالعزیز الحسینی نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں توقع ظاہر کی ہے کہ مملکت کے صوبے تبوک میں املج اور الوجہ کے علاقوں رواں ہفتے سے شدید بارشوں اور ریت کے طوفانوں کا قوی امکان ہے۔الحسینی کے مطابق سعودی عرب ، کویت ، بحرین ، امارات ، قطر اور سلطنت عمان کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارشوں کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے یہ بھی توقع ظاہر کی ہے کہ بارشوں کا سلسلہ بعض مقامات پر سیلابی کیفیت کے ساتھ آئندہ ہفتے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں سعودی عرب کے شمالی ، وسطی اور شمال مشرقی علاقوں میں موسم بڑی حد تک سرد ہو جائے گا۔دوسری جانب سعودی محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں جیزان ، عسیر ، باحہ اور مکہ مکرمہ کے علاقوں میں تیز بارش اور آندھی کی توقع ظاہر کی ہے جو کہ مدینہ منورہ کے بالائی علاقوں تک پھیل سکتی ہے۔ علاوہ ازیں مملکت کے اکثر علاقوں میں رات کے وقت دھند کا سلسلہ جاری ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu