شہر قائد میں دو روز میں شمال مشرقی ہوائیں چلنے سے رات میں خنکی بڑھے گی ،ْمحکمہ موسمیات

بدھ 21 فروری 2018 15:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ شہر قائد میں دو روز میں شمال مشرقی ہوائیں چلنے سے رات میں خنکی بڑھے گی۔منگل کی صبح بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج رہا حد نگاہ ایک کلو میٹر سے کم رہی، سمندری ہواؤں کی وجہ سے دن میں گرمی زیادہ محسوس کی گئی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری رہا آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شمالی ہوائیں دوبارہ چلنے سے گرمی کی حدت میں کمی کا امکان ہے ،ْدھند کی وجہ سے دوسرے روز بھی حد نگاہ متاثر رہی، منگل کو دن بھر سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلیں جس کی وجہ سے گرمی کا پارہ بڑھ کر 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسم سرما میں ہونے والی اس تبدیلی کی وجہ شمالی ہواؤں کا منقطع ہونا اور جنوبی سمت کی سمندری ہواؤں کا غالب آنا ہے ،ْ منگل کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ سمندری ہواؤں کی رفتار 20کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی صبح کے وقت ہوا کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے نمی کا تناسب بڑھ کر90 فیصد ہوگیا جس کی وجہ سے دھند کی کیفیت پید اہوئی اور حد نگاہ 6کلو میٹر سے کم ہوکر صرف 500 میٹر رہ گئی تھی ۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹر محکمہ موسمیا ت شاہد عباس کا کہناہے کہ اگلے 2 روز کے دوران شمال مشرقی ہوائیں دوبارہ چلنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے گرمی کا زور کافی حد تک ٹوٹ جائے گا اور رات کے وقت خنکی بڑھ جائے گی، شہر کے مختلف علاقوں میں پیر اور منگل کی درمیانی شب 3 بجے سے علی الصباح6 بجے تک دھند چھائی رہی جس کے باعث شہریوں کو گاڑیاں چلانے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا کلفٹن، سی ویو، ڈیفنس، بوٹ بیسن، مائی کلاچی روڈ ، ماڑی پور روڈ، حب ریور روڈ ، شاہراہ آر سی ڈی، حب ریور روڈ ، منگھو پیر ، ہاکس بے، سپر ہائی وے، نیشنل ہائی وے، شاہراہ فیصل، ایئرپورٹ، اسٹیل ٹاؤن ، بن قاسم اور اطراف کے علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے علی الصباح درجہ حرارت17 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب96 فیصد ریکارڈ کیا گیا، صبح 6 بجے کے بعد شہر سے دھند ختم ہوگئی اور مطلع صاف ہوگیا تھا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان  ،کشمیر  ..

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان ،کشمیر ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی علاقوں میں برفباری سے سردی واپس آ گئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی علاقوں میں برفباری سے سردی واپس آ گئی

ناران میں گلیشئر نے تباہی مچا دی، متعدد ہوٹل گلیشئر تلے دب گئے

ناران میں گلیشئر نے تباہی مچا دی، متعدد ہوٹل گلیشئر تلے دب گئے