گلیات اور ناراں میں ماہ اپریل میں ہونے والی برف باری نے 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

ایبٹ آباد میں بارش اور گلیات کے پہاڑی علاقوں پر برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ

ہفتہ 21 اپریل 2018 15:43

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) گلیات اور ناراں میں ماہ اپریل میں ہونے والی برف باری نے 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، ایبٹ آباد میں بارش اور گلیات کے پہاڑی علاقوں پر برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، گلیات کی اندرون رابطہ سڑکیں دوبارہ سے بند ہو گئیں۔ ماہ اپریل میں برف باری سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد گلیات پہنچنا شروع ہو گئی۔

ایبٹ آباد میں بارشوں کا سلسلہ گذشتہ تین روز سے مسلسل جاری رہا، بارشوں کے ساتھ ساتھ گلیات میں 30 سال بعد ماہ اپریل میں ریکارڈ برف باری ہوئی۔ برف باری کی وجہ سے گلیات کی رابطہ سڑکیں بند جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ اپریل میں برف باری کی وجہ سے برف باری کا نظارہ دیکھنے کیلئے سیاحوں نے گلیات کا رخ کر لیا۔

(جاری ہے)

گلیات کے مقامی لوگوں نے مین روڈ اور رابطہ سڑکیں فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مقامی لوگوں اور سیاحوں کو آمدورفت میں کوئی مشکلات پیش نہ آئے۔

بالاکوٹ اور وادی کاغان میں ماہ اپریل جنوری کا منظر پیش کرنے لگا، شوگراں، کاغان، ناران اور دیگر ملحقہ علاقوں میں ایک فٹ تک برف باری ہوئی، کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا۔ شوگران، کاغان، ناران اور دیگر ملحقہ علاقوں میں برف باری سے فصلیں اور پھلدار درخت بری طرح متاثر ہوئے، شوگراں کاغان اور ملحقہ علاقوں میں 6 انچ جبکہ ناران میں ایک فٹ تک برف باری ریکارڈ کی گئی، ٹھنڈے موسم اور برف باری سے لطف انداز ہونے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد شوگراں میں موجود ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان